لوگوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ کینیا ممباسہ میں قائم عاشقانِ رسول کے مدرسے فیضانِ امہات الصالحات کا وزٹ کیا۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے وہاں موجود اسلامی بہنوں اور طالبات کے درمیان ”آخرت کی تیاری“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت و رہنمائی کی۔

بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونےوالے سنتوں بھرے اجتماعات اپنے مدرسے میں منعقد کروانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں کینیا ممباسہ کے کمہار ہا ل میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”نماز کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں پابندی کے ساتھ سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز کینیا کے شہر ممباسہ میں موجود سنار ہال میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا  انعقاد کیا گیا جس میں ممباسہ کے قرب و جوار کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ابتداءً سینٹرل افریقہ کی ریجن سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو نماز کے طبی فوائدکے متعلق آگاہی دی جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے63 نیک اعمال میں سے ایک عمل ”ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو فیضانِ شریعت کورس کرنے، ٹیلی تھون میں حصہ ملانے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں شرکائے اجتماع نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی نیز اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔

بیرونِ ملک کینیا کے رہائشی علاقے کیلیفی میں قائم محمد فیاض (بیکری والے) کی رہائش گاہ پر محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھنے کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”دنیا کی مذمت اور آخرت کی تیاری“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے نیز دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے کا ذہن دیاجس پر ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔بعدازاں اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی جبکہ انفرادی کوشش کا بھی سلسلہ رہا۔

دنیا بھر میں دینِ اسلام کے پیغام کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ممباسہ کینیا میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں لیکونی علاقے سے آئی ہوئیں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس حلقے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”مذہب اسلام کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلام کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہردم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے کی نیتیں کروائیں۔


افریقی ملک کینیا کے شہر نیروبی میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شہر کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران سے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں اخلاص کے ساتھ شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔

اسی طرح مقامی خواتین میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے اُن پر انفرادی کوشش کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر اسلامی بہنوں کے ہمراہ ایک شخصیت (ممباسہ میں جو دار المدینہ شروع ہو رہا ہے اس کے انتظامات دیکھنے والے) کے گھر اُن کی محرمہ سے ملاقات کی۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے گھر کی خواتین کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، آن لائن کورسزکرنے اور قراٰنِ کریم پڑھنے کی ترغیب دلائی۔

دوسری جانب کینیا کے شہر ممباسہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینےکا ذہن دیا۔

بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے وہاں موجود اسلامی بہنوں کے درمیان ذمہ داریاں تقسیم کیں جبکہ اسلامی بہنوں سے ملاقات کا بھی سلسلہ رہا۔

افریقی ملک ماریشس میں موجود دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ بوائز اور مدرسۃالمدینہ بوائز سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبۂ کرام کی پہلی بار دستار بندی ہوئی۔

اس موقع پر شیخ الحدیث والتفسیر مفتی عبد النبی حمیدی حفظہ اللہ اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا محمد جنید عطاری مدنی کے ہاتھوں جامعۃالمدینہ بوائز سے درسِ نظامی(عالم کورس) مکمل کرنے والے 4 اسلامی بھائیوں اور مدرسۃالمدینہ بوائز سے قراٰنِ پاک حفظ مکمل کرنے والے 2 طلبۂ کرام کی دستار بندی کی گئی جبکہ فارغ التحصیل ہونے والوں کے سرپرستوں کو بھی تحائف پیش کئے گئے۔

بعدازاں مفتی عبد النبی حمیدی اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے ماریشس میں منعقد  ہونے والی کنز المدارس کی میٹنگ میں شرکت کی نیز رکنِ شوریٰ حاجی  محمد جنید عطاری مدنی نے ماریشس میں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ کے لئے لی گئی ایک وسیع زمین کا دورہ کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں فیضانِ مدینہ میامی فلوریڈا ، یو ۔ ایس۔ اے میں شعبہ مدنی کورسز کے تحت ”نماز کورس “کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی لوگوں نے شرکت کی ۔

کورس میں فلوریڈا اسٹیٹ کے نگران اور فیضانِ مدینہ کے اما م محمد ذیشان عطاری نے شرکا کو نماز کے بنیادی مسائل ، فرائض ، واجبات و سُنن بتائے نیز انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کا تعارف بھی پیش کیا ۔(رپورٹ: فلوریڈا اسٹیٹ کے نگران و امام محمد ذیشان عطاری / کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


دنیا بھر میں تبلیغ قرآن و سنت کا اہم فریضہ انجام دینے والی عالمی مذہبی تحریک دعوتِ اسلامی  دنیا کے کونے کونے میں دینِ متین کی سربلندی کے لئے شب و روز کوشاں ہے، بے شمار لوگ دین کے قریب آرہے ہیں اور صوم و صلوۃ کے پابند بنتے جارہے ہیں۔ مبلغینِ دعوتِ اسلامی کی کاوشوں سے دنیابھر میں کئی غیر مسلم بھی کلمہ پڑھ کر مسلمان ہورہے ہیں۔

گزشتہ روز ایسی ہی ایک مدنی بہار پُرتگال میں دیکھنے میں آئی جہاں مبلغِ دعوتِ اسلامی و نگران پرتگال احمد رضا عطاری کے ہاتھوں ایک پرتگالی نوجوان کلمہ پڑھ کر دائرۂ اسلام میں داخل ہوگیا۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اس نومسلم کو اسلام کی بنیادی معلومات سے آگاہ کیا جبکہ مزید تربیت کے لئے کورسز کا ذہن دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 18 نومبر کے روز بھی ایک یوکرینین خاتون نے پرتگا ل میں اسلام قبول کیا تھا۔


بیرونِ ملک میں موجود عاشقانِ رسول کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت وقتاً فوقتاً مختلف دینی ایکٹیویٹیز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں Belgium Brussels کے علاقے Anderlechtمیں واقع مین ہول سیل مارکیٹ میں نوید شیخ عطاری کی دکان پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں بزنس مین، Brussels کے تاجران، Ghent اور Verviers کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

حلقے کا آغاز حافظ امیر سلیم عطاری نے تلاوتِ قران سے کیا جبکہ نوید عطاری نے نعت شریف اور منقبت پڑھ کر حاضرین کے دلوں کو معطر کیا۔

ملکی نگران حاجی علی قریشی عطاری نے شرکائے حلقہ کو غوثِ پاک رحمۃاللہ علیہ کی سیرت سے متعلق ایمان افروز حکایتیں بیان کیں نیز غوثِ پاک رحمۃاللہ علیہ کی زندگی کے مقاصد بیان کرتے ہوئے شرکا کو علمِ دین حاصل کر کے اسے عام کرنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں ملکی نگران نے عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں شرکا کو آگاہی دی اور ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے کا ذہن دیا۔حلقے کے اختتام صلاۃ و سلام پڑھا گیا اور حاجی علی قریشی عطاری نے دعا کروائی۔

بعدازاں ملکی نگران حاجی علی قریشی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مارکیٹ میں موجود مختلف دکانوں پر جاکر نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں صدقے کے فضائل بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ٹیلی تھون جمع کئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عورتوں میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سینٹرل افریقہ میں اسلامی بہنوں کے درمیان اکتوبر2022ء میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی:

1)اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 14

2)روزانہ گھر درس دینے والوں کی تعداد:53

3) مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد:16

4)مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں کی تعداد:105

5) ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:20

6)ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:278

7)ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والیوں کی تعداد:83

8)ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شریک اسلامی بہنوں کی تعداد : 41

9)ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والیوں کی تعداد:190

10)وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 97