پچھلے دنوں معروف ثناخواں
سیّد فرقان قادری نے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ برمنگھم UK کا وزٹ کیا جہاں اُن کی ملاقات ذمہ داران سے ہوئی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے ثناخواں سیّد فرقان قادری کو فیضانِ مدینہ برمنگھم میں واقع دعوتِ
اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایانیز جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کو
دی جانے والی تعلیم سمیت دیگر سہولیات کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔
بعدازاں ثناخوان سیّد
فرقان قادری نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار
کیا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
جامع مسجد فیضانِ عطار
والسال یوکے میں دعوتِ اسلامی کے تحت محفلِ میلاد النبی کا انعقاد
گزشتہ روز بیرونِ ملک کے
عاشقانِ رسول کے لئے والسال یوکے (Walsall UK) کی جامع مسجد فیضانِ عطار میں دعوتِ اسلامی کے تحت
محفلِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ و سلم کا انعقاد
کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
تلاوتِ قراٰن سے محفل کا
آغاز کرنے کے بعد نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور پر نور صلی اللہ علیہ و سلم کی نعت پڑھ کر حاضرین کے
دلوں کو منور کیا۔
نیوپورٹ ویلز یوکے میں ایک
اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر محفلِ میلاد کا انعقاد کیا
پاکستان سمیت دنیا بھر
میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام نیوپورٹ ویلز UK میں
ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا۔
محفلِ میلاد کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا
گیا جبکہ وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے حضور خاتم النبین صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے
شرکائے محفل کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں نیکی کے کاموں میں حصہ
لینے کا ذہن دیانیز دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے
بارے میں بریفنگ دی۔
اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن
دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا جبکہ صلوٰۃ و سلام اور دعا پر اس
محفلِ میلاد کا اختتام کیا گیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عالمی سطح پر دینی و
فلاحی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے وفد نے 23 نومبر
2022ء بروز بدھ یو کے پارلیمنٹ ہاؤس
کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وفد میں
موجود دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے اس دوران واجد خان (ممبر
آف ہاؤس آف لارڈز، سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ اور برنلے کے سابق میئر)، MP
خالد حسین، MP افضل
خان، MP محمد یاسین اور MP طاہر علی سمیت کئی اراکینِ
پارلیمنٹ سے ملاقات کی۔
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک نیدرلینڈ (Nederland) میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔
اس اجتماعِ پاک کا آغاز
معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ
علیہ و سلم سے
کیا گیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا
شرجیل عطاری مدنی نے ”صبر“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے قراٰن و حدیث اور سائنس کی روشنی میں چھینک کے
بارے میں سنتیں و آداب بتائے۔
دنیا بھر کے عاشقانِ رسول
کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے، اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور
انہیں ضروریاتِ دین کے مسائل سکھانے کے لئے 23 نومبر 2022ء بروز بدھ Australia (آسٹریلیا)کے شہر Adelaide (ایڈیلیڈ) سے راہِ خدا عزوجل کا مدنی قافلہ Melbourne (ملبورن) میں پہنچا۔
دورانِ مدنی قافلہ سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو نماز، وضو اور غسل
کے چند ضروری مسائل سکھائے نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر
حصہ لینے اور دینی ماحول سے ہر وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گزشتہ روز انگلینڈ کے شہر Walsall ایک مقامی مسجد میں ہفتہ وار
سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ، اجتماعِ
پاک میں نگران ویلز محمد فضیل عطاری نے شرکا کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی
ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دی ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
بنگلہ دیش جگناتھ یونیورسٹی سینٹرل مسجد میں اجتماعِ ذکرو نعت کا اہتمام
گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت
بنگلہ دیش جگناتھ یونیورسٹی سینٹرل مسجد
میں اجتماعِ ذکرو نعت کا اہتمام کیا گیا
جس میں یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر جناب عتیق الرحمٰن ، مختلف شعبہ جات کے طلبۂ
کرام سمیت عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیز اجتماعات و مدنی
مذاکروں میں شرکت کرنے کی بھی دعوت دی ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام ایک شخصیت اسلامی بہن کے گھر محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران
سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس محفلِ نعت میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”وقت کی اہمیت“، ”نیکیوں میں اپنا دل
لگانے“ اور ”آخرت کی تیاری کرنے“ کے موضوعات پر سنتوں بھرا بیان کیااور
انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
دورانِ بیان نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے، مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلہ لینے اور ٹیلی تھون کے لئے کم از کم ایک
یونٹ جمع کروانے کا ذہن دیا۔
بعدازاں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے انفرادی ملاقات کے دوران اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں ممباسہ کینیا میں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ اسلامی بہنوں سے اُن کے گھروں
میں جاکر ملاقات کی۔
کینیا ممباسہ کے علاقے کیلیفی
میں ایک شخصیت کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ
دینِ اسلام کے پیغام کو دنیا بھر میں عام کرنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کینیا ممباسہ کے علاقے کیلیفی
میں ایک شخصیت کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں اسلامی بہنوں کی
شرکت رہی۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے شرکائے حلقہ کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکا ذہن دیا۔
کینیا ممباسہ میں قائم
عاشقانِ رسول کے مدرسے فیضانِ امہات الصالحات کا وزٹ
لوگوں کو دینِ اسلام کی
تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے
دنوں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ کینیا
ممباسہ میں قائم عاشقانِ رسول کے مدرسے فیضانِ امہات الصالحات کا وزٹ کیا۔
اس دوران نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے وہاں موجود اسلامی بہنوں اور طالبات کے درمیان ”آخرت کی تیاری“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت و رہنمائی کی۔
بعدازاں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونےوالے سنتوں بھرے اجتماعات اپنے مدرسے
میں منعقد کروانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
Dawateislami