ڈھاکہ میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ کے درمیان سنتوں بھرا
اجتماع، خلیفہ امیر اہلسنت نے بیان فرمایا

10
اکتوبر 2022ء کو بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں جامعۃ
المدینہ کے طلبائے کرام کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذۂ کرام اور ناظمین کی بھی شرکت ہوئی۔
خلیفہ
امیر اہلسنت، شہزادۂ عطار مولانا حاجی عبیدرضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور طلبہ کی تربیت
کرتے ہوئے انہیں اپنے مدنی پھولوں سے نوازا۔
آخر
میں طلبائے کرام نے جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سےملاقات بھی کی۔
چٹاگانگ کے جمعیۃ الفلاح عید گاہ گراؤنڈ میں عظیم الشان
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ، خلیفہ امیر اہلسنت نے بیان فرمایا

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 09 اکتوبر 2022ء کو بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ کے جمعیۃ
الفلاح عید گاہ گراؤنڈ میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
اطراف کے علاقوں سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد و عاشقان رسول
نے شرکت کی۔
اجتماع
کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جبکہ جشن ولادت کی مناسبت سے کلام بھی پڑھے
گئے۔
خلیفہ
امیر اہلسنت، شہزادۂ عطار مولانا حاجی عبیدرضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے”معجزات مصطفٰے ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور آمد مصطفٰے ﷺ کے حوالےسے نعرے بھی لگائے۔ اجتماع کا اختتام صلوۃ و سلام
پر ہوا۔
مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈھاکہ میں ذمہ داران کے درمیان
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد، خلیفہ امیر اہلسنت نے بیان فرمایا

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 10 اکتوبر 2022ء کو بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں قائم مدنی
مرکز فیضان مدینہ میں ذمہ داران کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں ڈھاکہ ڈویژن مشاورت اور ڈھاکہ کے دیگر علاقوں سے وارڈ نگران اور تھانہ نگران
سمیت دیگر ذمہ داران اور دیگر عاشقان رسول شریک ہوئےجبکہ نگران بنگلہ دیش مشاورت
مبین عطاری اور اراکین مشاورت بھی موجود تھے۔
خلیفہ
امیر اہلسنت، شہزادۂ عطار مولانا حاجی عبیدرضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نےسنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کی 12 دینی کام اور مختلف امور پر رہنمائی
کی۔جانشین امیر اہلسنت نے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب
دلائی جبکہ ذمہ داران کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات بھی ارشاد
فرمائے۔اجتماع میں عاشقان رسول کو 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن بھی
دیا گیا۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری بھی
موجود تھے۔
خلیفہ امیر اہلسنت کی حضرت امانت شاہ رحمۃُ اللہِ علیہ
کے مزار شریف پر حاضری

خلیفہ
امیر اہلسنت، شہزادۂ عطار مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی بنگلہ دیش کے دورے کے دوران چٹاگانگ پہنچے جہاں
انہوں نے حضرت امانت شاہ رحمۃُ اللہِ علیہ کے
مزار شریف پر حاضری دی۔
جانشین
امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے فاتحہ
خوانی اور ایصالِ ثواب کرتے ہوئے صاحب مزار کی بلندیٔ درجات کے لئے دعائیں کیں۔
بنگلہ دیش میں جشن ولادت کے موقع پر جلوس میلاد اور
اجتماع میلادکا انعقاد، خلیفہ امیر اہلسنت کی خصوصی طور پر شرکت ہوئی

9
اکتوبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بنگلہ دیش میں عاشقان رسول ہاتھوں میں
سبز پرچم اٹھائے، سروں پر عمامے سجائے خلیفہ امیر اہلسنت، شہزادۂ عطار مولانا
حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کےہمراہ ”سرکار کی آمد مرحبا“ کی صداؤں
کے ساتھ جلوس میلاد میں شریک ہوئے۔
جلوس
میلاد کا اختتام A.G.Bگراؤنڈ
بنگلہ دیش پر ہوا جہاں عظیم الشان اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجتماع
میلاد کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا جبکہ رکن بنگلہ دیش
مشاورت نے نیکی کی دعوت پیش کی۔
خلیفہ
امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے ”سنتوں کا عامل بننے“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان فرمایااور شرکا کو اپنی بقیہ زندگی سنتوں پر عمل کرتے ہوئے گزارنے
کی ترغیب دلائی۔ نماز مغرب، روزۂ افطار اور صلوۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا۔
چٹا گانگ کی جمعیۃ الفلاح مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد، خلیفہ امیر اہلسنت نے بیان فرمایا

دعوت
اسلامی کے تحت 9 اکتوبر 2022ء کو بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ کی جمعیۃ الفلاح مسجد
میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ و اساتذۂ
کرام اور دیگر عاشقا ن رسول نے شرکت کی جبکہ چٹاگانگ کے علمائے کرام بھی موجود
تھے۔
نگران
بنگلہ دیش مشاورت مبین عطاری نے بنگلہ زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا اس کے بعد خلیفہ
امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نےدرود شریف کی فضیلت بیان کرتے ہوئے سنتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماع میں تشریف لانے والے علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا۔
جانشین
امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے
طلبائے کرام کو سبق یاد کرنے، اپنی تعلیم پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینے اور اس کے ساتھ ساتھ دینی کاموں میں
بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اجتماع
کے اختتام پر جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام اور علمائے کرام سے خلیفہ امیر اہلسنت کی ملاقات کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر
انہیں مکتبۃ المدینہ کی کتابیں تحفے میں پیش کی گئیں۔
چٹاگانگ کے مقامی کمیونٹی ہال میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد ، خلیفہ امیر اہلسنت نے بیان فرمایا

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 8 اکتوبر 2022ء کو بنگلہ دیش کے سٹی چٹاگانگ کے مقامی
کمیونٹی ہال میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں میمن کمیونٹی کے
افراد و عاشقان رسول نے شرکت کی۔
خلیفہ
امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی پھولوں سے نوازتے
ہوئے میمنی زبان میں شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کی۔
اختتام
پر صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا جبکہ عاشقان رسول نے جانشین امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے ملاقات بھی کی۔
یورپین
یونین ریجن میں ریجن سطح پر کابینہ نگران اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ

14
اکتوبر2022ء بروز جمعہ یورپین یونین ریجن میں ریجن سطح پر
کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں ٹیلی تھون کے مدنی پھول سمجھائے گئے اور اہداف تقسیم کئے گئے جس پر تمام کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے جوش اور جذبہ کے ساتھ اہداف قبول کئے۔
٭ علاوہ ازیں 15 اکتوبر2022ء بروز ہفتہ یورپین یونین کی تمام
شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ٹیلی تھون کے مدنی
پھول سمجھائے اور اہداف دیئے ۔

مورخہ14
اکتوبر 2022 ء بروز جمعہ دعوت اسلامی
کی جانب سے بنگلہ دیش کے ڈویژن راج شاہی میں بذریعہ انٹرنیٹ
مدنی مشورہ ہوا۔ اس مشورے میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
بنگلہ دیش ریجن نگران اسلامی بہن نے 8 دینی
کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اہداف دیئے اور کارکردگیوں کو بہتر بنانے کے سلسلے میں مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ مزید اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے ۔
٭اسی
طرح مورخہ 14 اکتوبر 2022ء بروز جمعہ بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ بنگلہ دیش ریجن نگران اسلامی بہن نے بنگلہ دیش کی ملک مشاورت
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں
دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
انڈونیشیا
سے آنے والی اسلامی بہنوں کا فیضان صحابیات کراچی میں مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 اکتوبر
2022ء بروز منگل انڈونیشیا
سے دینی کاموں کو سیکھنے کے لئے آئی ہوئی مقامی ذمہ داراسلامی بہنوں کا فیضان صحابیات کراچی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
اس موقع پر عالمی
مجلس مشاورت و بین الاقوامی امور ذمہ دار اسلامی
بہن نے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات ، گلی گلی مدرسۃالمدینہ
کا تعارف کروایااور قاعدہ و ناظرہ کورسز کا شیڈول سمجھایا۔
٭اس
کے بعد اوورسیز سے آنے
والی اسلامی بہنوں کو سول لائن ٹاؤن میں قائم مدرسۃ
المدینہ بالغات، گلی گلی بچیوں کے مدرسہ
اور مدرسۃ المدینہ گرلز کا وزٹ کروایا نیز یہاں پر لگنے والے درجوں کا جائزہ لیا۔اس دوران انہوں نے مختلف سوالات
بھی کئے جس پر انڈونیشین اسلامی بہنوں نے
بہت خوشی کا اظہار کیا اور اس شعبے میں اپنے ملک میں کام بڑھانے کی نیتوں کا اظہار کیا۔
٭علاقائی
دور ہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ بھی
ہوا۔
ساؤتھ
افریقہ،نارتھ ویسٹ ،بریڈفورڈ اور یورپین یونین
روحانی علاج للبنات کے بستوں کی کارکردگی

پیارے
آقا ﷺ کی دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت ماہ ستمبر2022ء میں ساؤتھ افریقہ،نارتھ ویسٹ ،بریڈفورڈ اور یورپین یونین
ریجن میں لگنے والے روحانی
علاج للبنات کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
٭ساؤتھ
افریقہ میں لگنے والے روحانی علاج کے بستے کی کارکردگی
دعوتِ
اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 01
بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:45
دیئے گئے تعویذات
عطاریہ کی تعداد: 186
دیئے گئے ا
ورادِ عطاریہ کی تعداد: 58
٭نارتھ ویسٹ میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں
کی کارکردگی
دعوتِ
اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 04
بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 132
دیئے گئے تعویذات
عطاریہ کی تعداد: 190
دیئے گئے ا
ورادِ عطاریہ کی تعداد: 144
تقسیم
کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 1
٭بریڈفورڈ
میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی
دعوتِ
اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 02
بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 24
دیئے گئے تعویذات
عطاریہ کی تعداد: 41
دیئے گئے ا
ورادِ عطاریہ کی تعداد: 42
٭یورپین
یونین میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی
دعوتِ
اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 02
بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 24
دیئے گئے تعویذات
عطاریہ کی تعداد: 26
دیئے گئے ا
ورادِ عطاریہ کی تعداد: 10

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 7 اکتوبر 2022ء کو موزمبیق بیئرامیں دینی کام کے سلسلے میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ
ہوا جس میں پاکستان سے سفر کرکے جانے والی اسلامی بہن اور ساؤدرن ریجن نگران
اسلامی بہن نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں نگران عالمی مجلس مشاورت
اسلامی بہن نے
موزمبیق بیئرامیں سنتوں بھرے اجتماعات شروع کرنے اور مدرسۃ المدینہ گرلز
کےآغاز کے طریقہ کار سے متعلق نکات پر
گفتگو کرتے ہوئے اہدف دئیے۔