اکتوبر 2022ء میں بین
الاقوامی سطح پر ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ
کارکردگی

اکتوبر 2022ء میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ محفل نعت (اسلامی بہنیں ) کے تحت دنیا بھر کے جن ممالک اور ریجن میں محفلِ نعت ہوئی ان میں عرب شریف، بحرین، کویت، قطر،
عمان، آسٹریلیا، ہانگ کانگ، ساؤتھ کوریا، انڈونیشیا، بنگلہ دیش، ترکی، ایران، ساؤتھ
افریقہ، تنزانیہ، کینیا، یوگنڈا، ماریشس،
موزمبیق، یوکے، اٹلی، ڈنمارک، اسپین، آسٹریا، بیلجئیم، ہالینڈ، ناروے، سوئیڈن،
فرانس، نیو یارک، ایسٹرن امریکہ، کینیڈا، سرینم اور نیپال شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شعبہ
محفلِ نعت دعوتِ اسلامی کے تحت کم و بیش 1
ہزار 430 محفلِ نعت منعقد ہوئیں جن میں
اسلامی بہنوں نے شرکا پر انفرادی کوشش کی جس
کے نتیجے میں 5 ہزار 478 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی اور 103 اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لیا۔
ان محافلِ نعت میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والا لٹریچر تقسیم کیا گیا جس میں 108 دینی کُتُب اور 5 ہزار 279 رسالے شامل تھے۔
محافلِ نعت میں مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی
نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش سے کم و بیش 131 شخصیات اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے دینی
ماحول سے منسلک ہوئیں۔
اسی طرح دعوتِ اسلامی کے زیرِا
ہتمام اسلامی بہنوں کے لئے ماہانہ سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے جاتے ہیں۔اکتوبر
2022ءمیں دنیا بھر کے مذکورہ ممالک اور ریجن میں کل 120 سیکھنے سکھانے کے حلقے
لگائے گئے جس میں کم و بیش 1 ہزار 464اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پیارے آقا صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت ساؤتھ افریقہ ریجن میں ماہِ اکتوبر 2022ء میں لگنے والے فی سبیل اللہ روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
1)دعوتِ اسلامی کے تحت
لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد:01
2)بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:44
3)تعویذاتِ عطاریہ کی
تعداد:176
4)اورادِ عطاریہ کی
تعداد:54
5)ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کے شرکاء کی تعداد:135
6)مدنی مذاکرہ دیکھنے
/سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:23
7)امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی جانب سے ملنے والاہفتہ وار
رسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:23

حضور سرورِ کائنات صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت نارتھ ویسٹ ریجن میں ماہِ اکتوبر 2022ء میں لگنے والے فی سبیل اللہ
روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
1)دعوتِ اسلامی کے تحت
لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد:04
2)بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:93
3)تعویذاتِ عطاریہ کی
تعداد:274
4)اورادِ عطاریہ کی
تعداد:241
5)ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کے شرکاء کی تعداد:56
6)مدنی مذاکرہ دیکھنے
/سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:46

سرکارِ دوعالم صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت بریڈفورڈریجن میں ماہِ اکتوبر 2022ء میں لگنے
والے فی سبیل اللہ روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
1)دعوتِ اسلامی کے تحت
لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد:02
2)بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:46
3)تعویذاتِ عطاریہ کی
تعداد:109
4)اورادِ عطاریہ کی
تعداد:59
5)ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کے شرکاکی تعداد:18
6) مدنی مذاکرہ دیکھنے
/سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:18
7) امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی جانب سے ملنے والاہفتہ وار
رسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:18

پیارے آقا صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت یورپین یونین ریجن میں ماہِ اکتوبر 2022ء میں لگنے والے فی سبیل اللہ روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
1)دعوتِ اسلامی کے تحت
لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد:02
2)بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:46
3)تعویذاتِ عطاریہ کی
تعداد:136
4)اورادِ عطاریہ کی
تعداد:30
5)ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
کے شرکا کی تعداد:70
6)مدنی مذاکرہ دیکھنے
/سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:05
7)امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی جانب سے ملنے والاہفتہ وار
رسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:12

6
نومبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ضلع نیلفماری بنگلہ دیش کےشہر سید پور
اور رنگ پور صدر میں بڑی گیارہویں کے موقع پر اجتماع ذکرو نعت کا انعقاد کیا گیا
جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مبلغین
دعوت اسلامی نے ”سیرت غوث اعظم رحمۃُ
اللہِ علیہ“ کے
موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو اولیائے کرام کی سیرت کے مطابق زندگی
گزارنے کی ترغیب دلائی۔

8
نومبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
نیدر لینڈز کی غوثیہ مسجد میں سرکار بغداد غوث پاک رحمۃ اللہُ عنہ کے ایصالِ ثواب کے لئے اجتماع غوثیہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران
نیدرلینڈز دعوت اسلامی حاجی سرفراز عطاری نے ”سیرت غوث پاک رحمۃ اللہُ عنہ “
کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو اولیائے کرام سے محبت کرنے اور سیرت
غوث پاک رحمۃ اللہُ عنہ سے مستفیض ہوکر اس کے مطابق
زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
نیدر لینڈز کے سٹی دی ہیگ میں ہفتہ وار دینی حلقے کا
انعقاد، شرکاکو نمازکا طریقہ بتایا گیا

دعوت
اسلامی کے تحت نیدر لینڈز کے سٹی The Hague میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہفتہ
وار دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔ دینی حلقے
میں اسلامی بھائیوں کو نماز کورس کروایا گیا۔
مدنی
کورسز کے معلم اسلامی بھائی نے شرکا کو غسل و وضو کی سنتیں اور فرائض، نماز کی
شرائط، فرائض اور عملی طریقہ بھی بتایا گیا۔ آخر میں شرکا نے اپنے دوستوں کو نماز
کورس کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دینے کی نیت کی۔
مولانا ڈاکٹر حافظ سلیمان مصباحی صاحب کی مدنی مرکز
فیضان مدینہ برمنگھم یوکے آمد
.jpg)
10
نومبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ برمنگھم یوکے میں پاکستان سے
تشریف لائے ہوئے مولاناڈاکٹر حافظ محمد سلیمان مصباحی صاحب کی آمد ہوئی جہاں نگران
ویلز کابینہ یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی نے انہیں
خوش آمدید کہا۔
سید
فضیل رضا عطاری نے مولانا صاحب کو یوکے میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی
کاموں کے متعلق بریفنگ دی جس پر ڈاکٹر سلیمان مصباحی صاحب نے خوشی کا اظہار کیا
اور دعوت اسلامی کی ترقی کے لئے دعائیں کیں۔

افریقی
ملک ، کینیا کے سٹی نیروبی سے خوشی کی خبر
دعوت
اسلامی کے رکن سینٹرل افریقہ ریجن محمد عمران عطاری کی انفرادی کوشش سے نیروبی کے
علاقے ڈنڈورا میں ایک غیر مسلم نے اسلام قبول کرلیا۔ محمد عمران عطاری نے اس
شخص کو سابقہ مذہب سے توبہ کرایا اور کلمہ
طیبہ پڑھاکر دامن اسلام میں داخل کرلیا۔
نیو
مسلم کا اسلامی نام ”محمد ابراہیم“ رکھا گیا۔

پچھلے دنوں بڑی گیارہویں
شریف کے موقع پر بیلجیئم (Belgium) کے
شہر اینٹورپ (Antwerp) میں
قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اجتماعِ غوثیہ کا انعقاد ہوا جس میں اینٹورپ،
برسلز (Brussels)، گھینٹ (Ghent) اور ورویئرز (Verviers) کے رہائشی اسلامی بھائیوں اور بچوں نے شرکت کی۔
اس اجتماع کا آغاز حافظ
امیر سلیم عطاری نے تلاوتِ قراٰن پاک سے کیا اور نعت خواں نوید عطاری اور سلمان
برکاتی نے نعت شریف اور منقبت کے نذرانے پیش کئے۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی علی قریشی عطاری نے ”حدیثِ
قدسی اور شانِ غوثِ پاک رحمۃاللہ علیہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے شرکا کو غوثِ پاک رحمۃاللہ
علیہ کے
مقام و مرتبے کے بارے میں بتایا نیز انہیں غوث پاک رحمۃاللہ
علیہ کی سیرت
پر عمل کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں حاجی علی قریشی
نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا اور 13 نومبر 2022ء کو ہونے
والے ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔اجتماع کے اختتام پر صلوٰۃ و
سلام پڑھا گیا جبکہ حاجی علی قریشی عطاری نے دعا کروائی۔(غیاث الدین عطاری)
بذریعہ انٹرنیٹ بنگلہ دیش
ریجن نگران، نیپال ملک نگران اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

گزشتہ روز دعوتِ اسلامی
کی نگرانِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ بنگلہ دیش ریجن نگران،
نیپال ملک نگران اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ
عالمی مجلس مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے 13 نومبر 2022ء کو ہونے
والے ٹیلی تھون سے متعلق گفتگو کی اور اپنے عزیز و اقریب کو اس کی ترغیب دلاتے
ہوئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کی ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔