ممباسا کینیا میں دستار فضیلت اجتماع کا انعقاد، طلبہ میں
اسناد تقسیم کی گئیں
4
دسمبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ممباسا کینیا میں جامعۃ المدینہ سے فارغ
التحصیل ہونے والے علمائے کرام اور مدرسۃ المدینہ سے حفظ مکمل کرنے والے طلبۂ
کرام کے لئے تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبۂ
کرام، اساتذہ کرام اور ناظمین سمیت والدین و سرپرست نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ مولانا حاجی جنید عطاری مدنی نے ”علم دین کی فضیلت“ پر سنتوں بھرا
بیان کیا اور شرکا کو علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔
آخرمیں رکن شوریٰ اور اساتذۂ کرام نے فارغ التحصیل
ہونے والے مدنی اسلامی بھائیوں اور حفظ مکمل کرنے والے طلبہ کو اسناد دی گئی جبکہ
مدنی اسلامی بھائیوں کے سروں پر دستار سجایا گیا۔
پچھلے
دنوں نیدر
لینڈزکے شہر دی ہیگ (The
Hague) کی مقامی مسجد میں دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام ہفتہ وار دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے
شرکت کی۔
مبلغ
دعوت اسلامی عرفان عطاری نے قرآ ن و حدیث کی روشنی میں آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شان و
عظمت بیان کی۔
پُرتگال کے شہر اوڈی ویلز میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد، خلیفہ امیر اہلسنت نے بیان فرمایا
یکم
دسمبر 2022ء کو یورپی ملک پُرتگال (Portugal) کے
شہر اوڈی ویلز(Odivelas) کے
مقامی کمیونٹی ہال میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اوڈی ویلز اور
پُر تگال کے دیگر شہروں سے علمائے کرام، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد و
شخصیات، تاجر حضرات اور دیگر عاشقان رسول سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔
خلیفہ
امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو غفلت سے
بچتے ہوئے قبر و آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیتے ہوئے نیک اعمال کرنے کی ترغیب
دلائی۔ اجتماع کے اختتام پر صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔
اجتماع
کے بعد جانشین امیر اہلسنت سے عاشقان رسول نے ملاقات کی جبکہ دوران ملاقات خلیفہ امیر اہلسنت نے اسلامی بھائیوں کے سروں پر عمامہ بھی سجایا۔
خلیفۂ
امیر اہلسنت الحاج مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اپنے دورۂ یورپ کے دوران یکم دسمبر 2022ء کو
پُرتگال (Portugal) پہنچے
جہاں انہوں نے لزبن (Lisbon) اور دیگر مقامات پرمختلف شعبہ
ہائے زندگی سے وابستہ افراد و دیگر عاشقان رسول سے ملاقات کی اور نیکی کی دعوت کا
سلسلہ ہوا۔
جانشین
امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اسلامی
بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔ اس موقع پر نگران یورپی یونین ریجن اور دیگر ذمہ
داران بھی موجود تھے۔ آخر میں بارگاہ رب العزت میں دعائیں کی گئیں۔
ملاقات
کے بعد جانشین امیر اہلسنت نے مدنی مرکز فیضان مدینہ لزبن کا دورہ بھی کیا اور
امام مسجد سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی سے ملاقات کی۔
خلیفہ امیر اہلسنت کی جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں اسلامی
بھائیوں سے ملاقاتیں
خلیفہ
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے 30 نومبر2022ء کو دینی کی دعوت کی دھومیں
مچانے کے لئے کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے جرمنی (Germany)
کے
شہر ہیمبرگ (Hamburg)
پہنچے جہاں سویڈن اور ڈنمارک سمیت جرمنی
ذمہ داران دعوت اسلامی اور دیگر اسلامی بھائیوں نے خوش آمدید کہا۔
جانشین
امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ جرمنی پہنچنے
پر ہیمبرگ (Hamburg) میں
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد سے ملاقات کی اور نیکی کی دعوت کا سلسلہ
ہوا۔ اس موقع پر خلیفہ امیر اہلسنت نے دعا بھی کروائی۔
اس کےبعد جانشین امیر اہلسنتدامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مدنی مرکز
فیضان مدینہ ہاگن (Hagen)کے
امام شیخ ایمن یاسر عطاری کو امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی کتاب
”نیکی کی دعوت“ کا عربی ترجمہ تحفۃً پیش کیا۔
عالمی سطح پر نیکی کی دعوت عام کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی
بہنیں) کے زیرِ اہتمام یوکے کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ شعبہ اصلاحِ اعمال پر مقرر
رکنِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے نیز اس کا follow up
رکھنے کے حوالے سے احسن انداز شرکا کی ذہن سازی کی۔
دورانِ گفتگو رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے اصلاحِ اعمال اجتماع انگلش میں کروانے اور عاملاتِ نیک اعمال انگلش میں بڑھانے کا ذہن دیاجبکہ
اس کی تربیت و تیاری کے طریقے بھی بتائے۔
اس کے علاوہ رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی
بہنوں کو اپنی ماتحتوں کی تربیت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں مزید عاملات ِنیک اعمال بڑھانے کے لئے اہم
نکات بتائے۔بعدازاں متعلقہ شعبے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مسائل کا حل بتایا
گیا۔
اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت اور اراکینِ شعبہ بین
الاقوامی امور کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں اراکینِ
عالمی مجلسِ مشاورت اور اراکینِ شعبہ بین الاقوامی امور کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے
سافٹ ویئر کے استعمال کے متعلق اہم امور پر کلام کیا جبکہ عالمی آفس کی ناظمہ
اسلامی بہن نے سوشل میڈیا کے ذریعے دینی کام کرنے کے حوالے سے گفتگو کی اور شرکائے مدنی مشورہ کی ذہن سازی کی۔
آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے میڈیا سے متعلق چند اہم نکات بتائے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔
گزشتہ روز شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں) دعوتِ
اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کی ملک و بیرونِ ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی اسلامی بہنوں میں دینی
کام کرنے اور مختلف زبانوں میں آنے والے 63 نیک اعمال رسالے پر کلام کیا۔
اسی طرح نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے 63 نیک اعمال سے متعلق کُتُب و رسائل کی
مختلف زبانوں میں ضرورت پر تبادلۂ خیال کیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی
اپنی رائے پیش کی۔
کے ڈی اے آفیسر کالونی میں درسِ قراٰن کا اہتمام،
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی شرکت
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
KDA آفیسر کالونی میں درسِ قراٰن کا اہتمام کیا گیا جس میں دیگر ذمہ
داران کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکت کی۔
دورانِ درسِ قراٰن نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے حاضرین کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا
نیز اختتامی دعا بھی کروائی۔
آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی
بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے اُن پر انفرادی کوشش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں نارتھ امریکہ
میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں اہم ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔معلومات
کے مطابق اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے مدنی
پھولوں پر کلام کیا۔
بعدازاں ذمہ داران نے بیرونِ ملک نارتھ امریکہ
میں ہونے والے دینی کاموں میں ترقی بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد کرنے
کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بیرونِ ملک میں ہونےوالے
دینی کاموں کے حوالے سے برمنگھم UK میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF اور پبلک ریلیشنز کی میٹنگ منعقد
ہوئی جس میں UK سطح کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں نگرانِ شعبہ
.UK FGRF اینڈ پبلک
ریلیشنز UK سیّد فضیل رضا عطاری نے بیرونِ ملک کے مختلف
ڈیپارٹمنٹس میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کو اپڈیٹ کیا اور مزید
بہتری کے لئے اہداف دیئے۔
پبلک ریلیشنز UK کے ذمہ داران عتیق عطاری اور وسیم عطاری
نےشعبے کے متعلق ایک پریزنٹیشن دکھائی اور بااثر شخصیات کے ساتھ اچھے تعلقات بنانے
کے طریقے بتائے جبکہ لندن کے ذمہ دار رضوان عطاری نے برطانیہ میں حکومتی اداروں سے
رجوع کرنے کے بارے میں مفید تجربہ اور
معلومات فراہم کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
29 نومبر 2022ء
بروزمنگل زنزیبار تنزانیہ میں دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کے متعلق کورس منعقد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اس کورس
میں مبلغات و معلمات تیار کرنے، اجتماع میں شرکا کی تعداد بڑھانےاور دعوتِ اسلامی
کے دیگر دینی کام کرنے کے حوالے سے کلام کیا گیا۔
اس موقع پر ذمہ دار
اسلامی بہن نے دیگر ذمہ داران سے شعبہ ڈونیشن بکس کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران کی تقرریاں
مکمل کرنے اور انہیں دینی کام سکھانے کا ذہن دیا۔
Dawateislami