
عالمی سطح پر دینی و
فلاحی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے وفد نے 23 نومبر
2022ء بروز بدھ یو کے پارلیمنٹ ہاؤس
کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وفد میں
موجود دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے اس دوران واجد خان (ممبر
آف ہاؤس آف لارڈز، سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ اور برنلے کے سابق میئر)، MP
خالد حسین، MP افضل
خان، MP محمد یاسین اور MP طاہر علی سمیت کئی اراکینِ
پارلیمنٹ سے ملاقات کی۔

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک نیدرلینڈ (Nederland) میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔
اس اجتماعِ پاک کا آغاز
معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ
علیہ و سلم سے
کیا گیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا
شرجیل عطاری مدنی نے ”صبر“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے قراٰن و حدیث اور سائنس کی روشنی میں چھینک کے
بارے میں سنتیں و آداب بتائے۔

دنیا بھر کے عاشقانِ رسول
کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے، اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور
انہیں ضروریاتِ دین کے مسائل سکھانے کے لئے 23 نومبر 2022ء بروز بدھ Australia (آسٹریلیا)کے شہر Adelaide (ایڈیلیڈ) سے راہِ خدا عزوجل کا مدنی قافلہ Melbourne (ملبورن) میں پہنچا۔
دورانِ مدنی قافلہ سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو نماز، وضو اور غسل
کے چند ضروری مسائل سکھائے نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر
حصہ لینے اور دینی ماحول سے ہر وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
گزشتہ روز انگلینڈ کے شہر Walsall ایک مقامی مسجد میں ہفتہ وار
سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ، اجتماعِ
پاک میں نگران ویلز محمد فضیل عطاری نے شرکا کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی
ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دی ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
بنگلہ دیش جگناتھ یونیورسٹی سینٹرل مسجد میں اجتماعِ ذکرو نعت کا اہتمام
.jpg)
گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت
بنگلہ دیش جگناتھ یونیورسٹی سینٹرل مسجد
میں اجتماعِ ذکرو نعت کا اہتمام کیا گیا
جس میں یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر جناب عتیق الرحمٰن ، مختلف شعبہ جات کے طلبۂ
کرام سمیت عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیز اجتماعات و مدنی
مذاکروں میں شرکت کرنے کی بھی دعوت دی ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)

دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام ایک شخصیت اسلامی بہن کے گھر محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران
سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس محفلِ نعت میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”وقت کی اہمیت“، ”نیکیوں میں اپنا دل
لگانے“ اور ”آخرت کی تیاری کرنے“ کے موضوعات پر سنتوں بھرا بیان کیااور
انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
دورانِ بیان نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے، مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلہ لینے اور ٹیلی تھون کے لئے کم از کم ایک
یونٹ جمع کروانے کا ذہن دیا۔
بعدازاں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے انفرادی ملاقات کے دوران اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں ممباسہ کینیا میں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ اسلامی بہنوں سے اُن کے گھروں
میں جاکر ملاقات کی۔
کینیا ممباسہ کے علاقے کیلیفی
میں ایک شخصیت کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ

دینِ اسلام کے پیغام کو دنیا بھر میں عام کرنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کینیا ممباسہ کے علاقے کیلیفی
میں ایک شخصیت کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں اسلامی بہنوں کی
شرکت رہی۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے شرکائے حلقہ کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکا ذہن دیا۔
کینیا ممباسہ میں قائم
عاشقانِ رسول کے مدرسے فیضانِ امہات الصالحات کا وزٹ

لوگوں کو دینِ اسلام کی
تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے
دنوں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ کینیا
ممباسہ میں قائم عاشقانِ رسول کے مدرسے فیضانِ امہات الصالحات کا وزٹ کیا۔
اس دوران نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے وہاں موجود اسلامی بہنوں اور طالبات کے درمیان ”آخرت کی تیاری“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت و رہنمائی کی۔
بعدازاں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونےوالے سنتوں بھرے اجتماعات اپنے مدرسے
میں منعقد کروانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام پچھلے دنوں کینیا ممباسہ کے کمہار ہا ل میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”نماز کی اہمیت“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں
پابندی کے ساتھ سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
کینیا کے شہر ممباسہ میں
موجود سنار ہال میں اسلامی بہنوں کے درمیان اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز کینیا کے شہر ممباسہ میں موجود سنار ہال میں
اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں ممباسہ کے قرب و جوار کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ابتداءً سینٹرل افریقہ کی
ریجن سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو نماز کے طبی فوائدکے متعلق آگاہی دی جبکہ نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے63 نیک اعمال میں سے ایک عمل ”ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو فیضانِ
شریعت کورس کرنے، ٹیلی تھون میں حصہ ملانے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے
کا ذہن دیا۔
کینیا کے رہائشی علاقے کیلیفی
میں قائم محمد فیاض کی رہائش گاہ پر محفلِ نعت کا اہتمام

بیرونِ ملک کینیا کے
رہائشی علاقے کیلیفی میں قائم محمد فیاض (بیکری والے) کی رہائش گاہ پر محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں
سمیت دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن اور نعتِ
رسول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھنے کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے ”دنیا کی مذمت اور آخرت کی تیاری“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی
گزارنے کا ذہن دیا۔