
گزشتہ روز دارالسلام
تنزانیہ کے علاقے گولڈن پلازہ ٹاؤن میں گیارہویں شریف کے حوالے سے اسلامی بہنوں کے
درمیان محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی ذمہ داران سمیت دیگر
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس محفلِ نعت میں مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے ”کامل ایمان کے طریقے“ اور ”غوثِ پاک رحمۃاللہ
علیہ
کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان مبلغۂ دعوتِ
اسلامی نے وہاں موجود شرکا اسلامی بہنوں کو فیضانِ شریعت کورس اور تجویدِ قراٰن
کورس کرنے کا ذہن دیا جبکہ محفل کے اختتام پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکا پر
انفرادی کوشش کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی
ترغیب دلائی۔
نارتھ امریکہ بنگلہ
اسپوکن میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام پچھلے دنوں بیرونِ ملک نارتھ
امریکہ بنگلہ اسپوکن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ گھر
درس دینے، دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کو مدرسۃالمدینہ
بالغات میں داخلہ دلوانےاور امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے فرمان کے مطابق روزانہ 2 گھنٹے دینی کام کرنے کے حوالے سے کلام کیا گیا۔
ڈھاکہ، باریسال اور حبیب
گنج میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں ڈھاکہ، باریسال اور حبیب گنج میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ان اجتماعات میں تلاوتِ قراٰن کرنے اور نعتِ
رسولِ مقبول صلی
اللہ علیہ و سلم پڑھنے کے بعد
مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک شریک اسلامی بھائیوں کو پابندی کے ساتھ ہفتہ وار
سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
آسٹریلیا کے شہر لکیمبا،
منٹو اور آبرن میں ہفتہ وار اجتماعات کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 24 نومبر 2022ء کو آسٹریلیا کے شہر لکیمبا، منٹو اور آبرن (Lakemba, Minto, Auburn) میں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 28 نومبر 2022ء بروز پیر اوبرن سڈنی (Auburn, Sydney)کی مقامی مسجد میں دعائے شفاء
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مسجد کے اطراف کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو رب عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے
آنے والی مصیبت و پریشانی پر صبر کرنے اور
ہر حال میں اپنے رب کا شکر بجالانے کی ترغیب دلائی۔آخر میں پریشان حال مسلمانوں کے
لئے دعائیں کی گئیں۔
انگلینڈ کے شہر برمنگھم اور والسال سے 3 دن کا مدنی قافلہ نیوپورٹ ویلز پہنچ گیا

لوگوں کو قراٰن و حدیث کی
تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے ملک و بیرونِ
ملک راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنا پیارے آقا صلی اللہ
علیہ و سلم،
اُن کے اصحاب رضی اللہ عنہم اور بزرگانِ دین رحمہم اللہ علیہم کی سنت میں سے ہے۔
اسی سنت پر عمل کرتے ہوئے
پچھلے دنوں انگلینڈ (England) کے شہر برمنگھم اور والسال (Walsall and Birmingham) سے 3 دن (25، 26 اور
27 نومبر 2022ء) کا مدنی قافلہ نیوپورٹ ویلز (Newport Wales) پہنچا۔
معلومات کے مطابق دورانِ
مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف دینی ایکٹیویٹیز کا سلسلہ رہا جن میں سیکھنے
سکھانے کے حلقے، درس و بیان اور نیکی کی
دعوت شامل تھی۔
اسی طرح ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں شرکائے مدنی قافلہ سمیت دیگر عاشقانِ
رسول کو نماز، وضو اور غسل سمیت دیگر ضروریاتِ
دین کے بارے میں بتایا۔
اس مدنی قافلے میں نگرانِ
ویلز سیّد فضیل رضا عطاری، نگرانِ ویسٹ مڈلینڈز یو کے ریجن سیّد عمار شاہ عطاری
اور نگرانِ ایسٹ برمنگھم یوکے عتیق عطاری کے علاوہ دیگر اسلامی بھائی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
تنزانیہ کے شہر دارالسلام کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے
درمیان مدنی مشورہ

دنیا بھر میں ہونے والے
دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ نیروبی سے تنزانیہ کے شہر
دارالسلام پہنچی۔
اس موقع پر مقامی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے تنزانیہ میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ
لیا۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں کے
لئے ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کا بیان

عالمی سطح پر دینی و
فلاحی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ممباساکینیا کی
خواتین میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے سنتوں بھرے
اجتماع کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی دوران نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اجتماع کے دوسرے دن ذمہ داران کے درمیان سنتوں بھرا
بیان کیا اور انہیں نئی معلمات، نئی مبلغات تیار کرنے نیز نیکی کی دعوت دینے کے
اہداف دیئے۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے مختلف مقامات پر ماہانہ سنتوں بھرے اجتماعات شروع کرنےکی ترغیب
دلائی جبکہ اسلامی بہنوں کو نئی ذمہ دار اسلامی بہنیں تیار کرنےکا طریقہ اور
نگرانی کیسے کی جاتی ہے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔
بعدازاں دعوتِ اسلامی کے
دینی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف
دیئے گئے۔
سمتھ وِک برمنگھم ویسٹ
مڈلینڈز یوکےمیں کم و بیش 90 سال پرانی غیر
مسلم عبادت گاہ کو خرید لیا گیا

دعوتِ اسلامی لوگوں کو
نیکی کی دعوت دینے، انہیں دینِ اسلام کی
تعلیمات سے آگاہ کرنے اور دنیا بھر میں اسلام کے پیغام کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جو دن بہ
دن ترقی کے منازل طے کرتے جارہی ہے۔
اسی سلسلے میں ترقی کی
راہ پر گامزن دعوتِ اسلامی نے سمتھ وِک برمنگھم ویسٹ مڈلینڈز یوکےمیں کم و بیش 90 سال پرانی غیر مسلموں کی عبادت گاہ کو خرید لیا جوکہ بہت جلد ایک خوبصورت
مسجد اور دعوتِ اسلامی کامدنی مرکز فیضانِ مدینہ بنے گی۔
گزشتہ روز مذکورہ جگہ کی
چابیاں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے سپرد کی گئیں تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ
تھا، اس موقع پر اسلامی بھائیوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔
خوشی کے اس موقع پر نگرانِ ویلز یوکے (Wales UK) حاجی سیّد فضیل رضا عطاری
سمیت بیرونِ ملک کے اہم ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں معروف ثناخواں
سیّد فرقان قادری نے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ برمنگھم UK کا وزٹ کیا جہاں اُن کی ملاقات ذمہ داران سے ہوئی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے ثناخواں سیّد فرقان قادری کو فیضانِ مدینہ برمنگھم میں واقع دعوتِ
اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایانیز جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کو
دی جانے والی تعلیم سمیت دیگر سہولیات کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔
بعدازاں ثناخوان سیّد
فرقان قادری نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار
کیا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
جامع مسجد فیضانِ عطار
والسال یوکے میں دعوتِ اسلامی کے تحت محفلِ میلاد النبی کا انعقاد

گزشتہ روز بیرونِ ملک کے
عاشقانِ رسول کے لئے والسال یوکے (Walsall UK) کی جامع مسجد فیضانِ عطار میں دعوتِ اسلامی کے تحت
محفلِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ و سلم کا انعقاد
کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
تلاوتِ قراٰن سے محفل کا
آغاز کرنے کے بعد نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور پر نور صلی اللہ علیہ و سلم کی نعت پڑھ کر حاضرین کے
دلوں کو منور کیا۔
نیوپورٹ ویلز یوکے میں ایک
اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر محفلِ میلاد کا انعقاد کیا

پاکستان سمیت دنیا بھر
میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام نیوپورٹ ویلز UK میں
ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا۔
محفلِ میلاد کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا
گیا جبکہ وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے حضور خاتم النبین صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے
شرکائے محفل کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں نیکی کے کاموں میں حصہ
لینے کا ذہن دیانیز دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے
بارے میں بریفنگ دی۔
اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن
دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا جبکہ صلوٰۃ و سلام اور دعا پر اس
محفلِ میلاد کا اختتام کیا گیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)