عالمی سطح پر دینی و فلاحی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ممباساکینیا کی خواتین میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اجتماع کے دوسرے دن ذمہ داران کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں نئی معلمات، نئی مبلغات تیار کرنے نیز نیکی کی دعوت دینے کے اہداف دیئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مختلف مقامات پر ماہانہ سنتوں بھرے اجتماعات شروع کرنےکی ترغیب دلائی جبکہ اسلامی بہنوں کو نئی ذمہ دار اسلامی بہنیں تیار کرنےکا طریقہ اور نگرانی کیسے کی جاتی ہے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔

بعدازاں دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف دیئے گئے۔