9 جمادی الاولٰی, 1447 ہجری   
                
                
									
																				تنزانیہ کے شہر دارالسلام کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے
درمیان مدنی مشورہ
										
									
								
                                								
									
									
																											Mon, 28 Nov , 2022
									
                                
																
								2 years ago
								
								
								
							دنیا بھر میں ہونے والے
دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ نیروبی سے تنزانیہ  کے شہر
دارالسلام پہنچی۔
اس موقع پر مقامی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے تنزانیہ میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ
لیا۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے
ہوئے سنتوں بھرے اجتماعات، سوائیلی زبان کی مبلغات اور کتنی جگہوں پر اسلامی بہنوں کے درمیان دینی کام ہو رہا
ہے ان سب کے متعلق فالو اپ لیا۔بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے آئندہ کے
اہداف پر تبادلۂ خیال کیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
                                 Join Whatsapp Group
            Join Whatsapp Group
         Dawateislami
            Dawateislami
         
						 
	    			 
								     
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	