دعوتِ اسلامی کے تحت افریقی ملک تنزانیہ کے شہر دارالسلام میں مختلف شعبہ جات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے نیز احسن انداز میں نیکی کی دعوت عام کرنے پر کلام کیا۔بعدازاں شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کی اصلاح کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں دارالسلام تنزانیہ میں واقع علاقہ گولڈن پلازہ ٹاؤن میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہن نے دورانِ اجتماع ”پردہ پوشی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے شرکائے اجتماع کا دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے فیضانِ شریعت کورس و مدنی قاعدہ کورس کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت دارالسلام تنزانیہ کے علاقے گولڈن پلازہ ٹاؤن میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں میمن جماعت و سنی جماعت کے چیئرمین فارمسسٹ کی اسلامی بہنیں، ٹیچرز اور بزنس مین اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہن نے ”انسان کتنا بےبس ہے اللہ کی خفیہ تدبیر سے ڈرنا چاہیئے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو اپنی آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


گزشتہ روز دارالسلام تنزانیہ کے علاقے گولڈن پلازہ ٹاؤن میں گیارہویں شریف کے حوالے سے اسلامی بہنوں کے درمیان محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس محفلِ نعت میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”کامل ایمان کے طریقے“ اور ”غوثِ پاک رحمۃاللہ علیہ کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود شرکا اسلامی بہنوں کو فیضانِ شریعت کورس اور تجویدِ قراٰن کورس کرنے کا ذہن دیا جبکہ محفل کے اختتام پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکا پر انفرادی کوشش کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے  دنوں بیرونِ ملک نارتھ امریکہ بنگلہ اسپوکن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ گھر درس دینے، دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کو مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلہ دلوانےاور امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے فرمان کے مطابق روزانہ 2 گھنٹے دینی کام کرنے کے حوالے سے کلام کیا گیا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ڈھاکہ، باریسال اور حبیب گنج میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول کی کثیر تعداد نے  شرکت کی۔

ان اجتماعات میں تلاوتِ قراٰن کرنے اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھنے کے بعد مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک شریک اسلامی بھائیوں کو پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 24 نومبر 2022ء کو آسٹریلیا کے شہر لکیمبا، منٹو اور آبرن (Lakemba, Minto, Auburn) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

ان اجتماعات میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو پابندی کے ساتھ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور کچھ نہ کچھ وقت دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں صرف کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 28 نومبر 2022ء بروز پیر اوبرن سڈنی (Auburn, Sydney)کی مقامی مسجد میں دعائے شفاء اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مسجد کے اطراف کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو رب عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے آنے والی مصیبت و پریشانی پر صبر کرنے اور ہر حال میں اپنے رب کا شکر بجالانے کی ترغیب دلائی۔آخر میں پریشان حال مسلمانوں کے لئے دعائیں کی گئیں۔


لوگوں کو قراٰن و حدیث کی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے ملک و بیرونِ ملک راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنا پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم، اُن کے اصحاب رضی اللہ عنہم اور بزرگانِ دین رحمہم اللہ علیہم کی سنت میں سے ہے۔

اسی سنت پر عمل کرتے ہوئے پچھلے دنوں انگلینڈ (England) کے شہر برمنگھم اور والسال (Walsall and Birmingham) سے 3 دن (25، 26 اور 27 نومبر 2022ء) کا مدنی قافلہ نیوپورٹ ویلز (Newport Wales) پہنچا۔

معلومات کے مطابق دورانِ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف دینی ایکٹیویٹیز کا سلسلہ رہا جن میں سیکھنے سکھانے کے حلقے، درس و بیان اور نیکی کی دعوت شامل تھی۔

اسی طرح ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں شرکائے مدنی قافلہ سمیت دیگر عاشقانِ رسول کو نماز، وضو اور غسل سمیت دیگر ضروریاتِ دین کے بارے میں بتایا۔

اس مدنی قافلے میں نگرانِ ویلز سیّد فضیل رضا عطاری، نگرانِ ویسٹ مڈلینڈز یو کے ریجن سیّد عمار شاہ عطاری اور نگرانِ ایسٹ برمنگھم یوکے عتیق عطاری کے علاوہ دیگر اسلامی بھائی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دنیا بھر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ نیروبی سے تنزانیہ کے شہر دارالسلام پہنچی۔

اس موقع پر مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے تنزانیہ میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لیا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے سنتوں بھرے اجتماعات، سوائیلی زبان کی مبلغات اور کتنی جگہوں پر اسلامی بہنوں کے درمیان دینی کام ہو رہا ہے ان سب کے متعلق فالو اپ لیا۔بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے آئندہ کے اہداف پر تبادلۂ خیال کیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

عالمی سطح پر دینی و فلاحی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ممباساکینیا کی خواتین میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اجتماع کے دوسرے دن ذمہ داران کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں نئی معلمات، نئی مبلغات تیار کرنے نیز نیکی کی دعوت دینے کے اہداف دیئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مختلف مقامات پر ماہانہ سنتوں بھرے اجتماعات شروع کرنےکی ترغیب دلائی جبکہ اسلامی بہنوں کو نئی ذمہ دار اسلامی بہنیں تیار کرنےکا طریقہ اور نگرانی کیسے کی جاتی ہے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔

بعدازاں دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف دیئے گئے۔


دعوتِ اسلامی لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے، انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور دنیا بھر میں اسلام کے پیغام کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جو دن بہ دن ترقی کے منازل طے کرتے جارہی ہے۔

اسی سلسلے میں ترقی کی راہ پر گامزن دعوتِ اسلامی نے سمتھ وِک برمنگھم ویسٹ مڈلینڈز یوکےمیں کم و بیش 90 سال پرانی غیر مسلموں کی عبادت گاہ کو خرید لیا جوکہ بہت جلد ایک خوبصورت مسجد اور دعوتِ اسلامی کامدنی مرکز فیضانِ مدینہ بنے گی۔

گزشتہ روز مذکورہ جگہ کی چابیاں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے سپرد کی گئیں تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا، اس موقع پر اسلامی بھائیوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

خوشی کے اس موقع پر نگرانِ ویلز یوکے (Wales UK) حاجی سیّد فضیل رضا عطاری سمیت بیرونِ ملک کے اہم ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)