
ملک و بیرونِ ملک میں
نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا
ہتمام 30 اکتوبر 2022ء بروز اتوار امریکی ریاست نیویارک میں واقع لانگ آئلینڈ میں
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اسٹیٹ نگران نیویارک محمد
مدثر عطاری نے دورانِ حلقہ دیدارِ مصطفیٰ ﷺ کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے
شرکائے حلقہ کی تربیت کی اور انہیں خواب میں سرکار ﷺ کی زیارت کرنے کے متعلق بتایا۔
اس کے علاوہ اسٹیٹ نگران
نے اسلامی بھائیوں کو پانچوں نمازوں کی پابندی کرنے نیز دعوتِ اسلامی کے تحت 13
نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد
فیاض عطاری سوشل میڈیا ذمہ دار نیویارک ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
بذریعہ
انٹر نیٹ نارتھ امریکہ ، سینٹرل & ساؤتھ امریکہ ریجنز کا مدنی مشورہ

27
اکتوبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے تحت بذریعہ انٹر نیٹ نارتھ امریکہ، سینٹرل
& ساؤتھ امریکہ ریجنز کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت
اسلامی بہن نے ٹیلی تھون سے متعلق ترغیب دلائی نیز ہر منسلک تک
رسائی کرنےاور ان سے ٹیلی تھون جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔ساتھ ساتھ ای ۔رسید
اور تقرری مکمل کرنے سے متعلق گفتگو ہوئی ۔
٭اسی
طرح 28 اکتوبر 2022ء کو بذریعہ
انٹر نیٹ ساؤتھ افریقہ ریجن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ٹیلی تھون سے متعلق
ترغیب دلائی گئی اور دینی کاموں میں بہتری لانے کا ذہن دیا گیاجس پر اسلامی بہنوں
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

یورپین
یونین ریجن میں دعوت
اسلامی کی جانب سے 26 اکتوبر2022ء کو بذریعہ
انٹر نیٹ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی
بہن نے اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون جمع کرنے سے متعلق ترغیب دلائی ۔
اس کے علاوہ 8 دینی کام کے سلسلے میں نکات بتاتے ہوئے ذہن سازی کی نیز ای -رسید اور تقرری سے
متعلق بات چیت ہوئی اورتقرری مکمل کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے اہداف لئے ۔علاوہ ازیں اسلامی بہنوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔
سینڑل
افریقہ ریجن اور تنزانیہ و کینیا کی کابینہ و ملک نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 19 اکتوبر
2022ء کو بذریعہ انٹر نیٹ سینڑل افریقہ ریجن
اور تنزانیہ و کینیا کی کابینہ و ملک نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا ۔
مدنی
مشورے میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی
بہن نے دینی کاموں کے سلسلے میں سفر کرنے سے متعلق شیڈول کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی
بہنوں کو مدنی پھول سمجھائےاور کابینہ وائز شیڈول
بنانے کا ہدف دیا نیز اس حوالے سے نکات بھی بتائے۔ علاوہ ازیں نئے مقامات پر مقامی اسلامی بہنوں میں
دینی کام کرنے سے متعلق مدنی پھولوں پر بات چیت ہوئی
۔
کینیا
یوگینڈا اور تنزانیہ کی ملک اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں کی میٹنگ

18
اکتوبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
کینیا یوگینڈا اور تنزانیہ کی ملک اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں کی میٹنگ ہوئی جس میں سینٹرل ریجن نگران اسلامی بہن
نے ٹیلی تھون کے مد نی پھول سمجھائےاور زیادہ
سے زیادہ یونٹ جمع کرنے کی ترغیب دلائی ۔

دعوت اسلامی کے تحت 19 اکتوبر 2022ء کو سینٹرل اینڈ
ساؤتھ امریکہ ریجن میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا سلسلہ ہواجس میں سرینم اور یوروگائے کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں ٹیلی تھون کے نکات پر بات چیت
ہوئی اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کے حوالے سے ذہن دیا گیا۔ اس کے علاوہ
دینی کاموں کو بڑھانے اور سیکھنے
سکھانے کے حلقے منعقد کرنےکی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔
چیچنیا کے مفتی اعظم شيخ
محمد صالح صلاح الدين مجييف سے دعوتِ
اسلامی کے وفد کی ملاقات

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ
مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے وفد کے
ہمراہ چیچنیا کے مفتی اعظم شيخ محمد صالح
صلاح الدين مجييف سے ملاقات کی۔
معلومات کے مطابق نگرانِ
شوریٰ حاجی محمد عمران عطاری نے دورانِ ملاقات مفتی صاحب کو دعوتِ اسلامی کی دینی
خدمات کا تعارف پیش کیا جس پر مفتی صاحب نے دعوتِ اسلامی کی ترقی اور امیر اہل سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی درازیِ عمر بالخیر کے لئے دعا فرمائی۔
علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ
مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے مفتی شيخ
محمد صالح صلاح الدين مجييف کو دعوتِ
اسلامی کے تعارف پر عربی رسالہ تحفے میں پیش کیا۔اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے نگرانِ
ترکی محمد شہاب عطاری اور عربک مبلغِ دعوتِ اسلامی بلال عطاری مدنی بھی موجود تھے۔
اس حوالے سے مولانا حاجی عبدالحبیب
عطاری کا اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لائیو سیشن میں کہنا تھا کہ چیچنیا (Russia) میں تقریباً 15لاکھ آبادی
ہے جن میں اکثر لوگ مسلمان، عاشقانِ رسول اور باشرع ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیچنیا
میں دعوتِ اسلامی کے وفد کی بڑی عزت افزائی ہورہی ہے، جب ہم جمعہ کی نماز کے لئے
مسجد گئے تو ہزاروں نمازی موجود تھے، مسجد کے امام صاحب اور انتظامیہ نے نگرانِ
شوریٰ کو جمعہ کی امامت کی درخواست کی جس پر نگران شوریٰ نے امام صاحب سے ہی جمعہ
پڑھانے کی عرض کی، تاہم دعائے ثانی نگران ِشوریٰ نے کروائی۔
مفتی صاحب سے ملاقات کے
بعد نگران شوریٰ اور رکن شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری وفد کے ہمراہ چیچنیا میں
موجود یورپ کی سب سے بڑی مسجد جو حضور ﷺ کے مبارک نام پر بنائی گئی ہے ”مسجدِ نبی
محمدﷺ“ اس مسجد میں بھی حاضر ہوئے۔
بنگلہ دیش کے شہر کومیلا کے مقامی اسکول گراؤنڈمیں اجتماع
میلاد کا انعقاد، خلیفہ امیر اہلسنت نے بیان فرمایا
.jpg)
بنگلہ
دیش کے شہر کومیلا کے مقامی اسکول گراؤنڈ میں 15 اکتوبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے
زیر اہتمام اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کومیلا شہر و اطراف اور مختلف
علاقوں کے عاشقان رسول سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے
وابستہ افراد و شخصیات نے شرکت کی۔
اجتماع
میلاد میں تلاوت و نعت کے بعد نگران بنگلہ دیش مشاورت مبین عطاری اور دیگر مقامی
مبلغین دعوت اسلامی نے بنگلہ زبان میں سنتوں بھرے بیانات کئے جبکہ خلیفہ امیر
اہلسنت، شہزادۂ عطار مولانا حاجی عبیدرضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے ”آقا کریم ﷺ مختار کل ہیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
فرمایا۔
اس
اجتماع میں عاشقان رسول نے جشن ولادت کی خوشی میں ”مرحبا یا مصطفٰےﷺ“ کے
نعرے بھی لگائے اور صلوۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا۔
بنگلہ دیش کے شہر ہوبی گنج کے عید گاہ گراؤنڈمیں عظیم
الشان اجتماع میلاد کا انعقاد، خلیفہ امیر اہلسنت نے بیان فرمایا

بنگلہ
دیش کے شہر ہوبی گنج کے عید گاہ گراؤنڈ میں 13 اکتوبر 2022ء کو عاشقان رسول کی
دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عظیم الشان اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا
جس میں ہوبی گنج اور اس کے اطراف کے مختلف علاقوں سے عاشقان رسول و ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت
کی۔
اس
اجتماع میلاد میں تلاوت و نعت کے بعد نگران بنگلہ دیش مشاورت مبین عطاری نے بنگلہ
زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ خلیفہ امیر اہلسنت، شہزادۂ عطار مولانا
حاجی عبیدرضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”سب سے آخری نبی محمد مصطفٰے ﷺ تمام نبیوں سے افضل ہیں“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان فرمایا۔
اجتماع
کا اختتام ذکر و دعا اور صلوۃ و سلام پر ہوا۔
بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ کے علاقے میر پورمیں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد، خلیفہ امیر اہلسنت نے بیان فرمایا

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 14 اکتوبر 2022ء کو بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ کے علاقے میر پور
کے مقامی کمیونٹی ہال میں سنتوں بھرا
اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد و عاشقان رسول
اور بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
خلیفہ
امیر اہلسنت، شہزادۂ عطار مولانا حاجی عبیدرضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے ”تلاوت قرآن کی فضیلت و اہمیت“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
اجتماع
کا اختتام صلوۃ و سلام اور دعا پر ہوا جبکہ عاشقان رسول نے جانشین امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے ملاقات بھی
کی۔

12
اکتوبر 2022ء کو خلیفہ امیر اہلسنت، شہزادۂ عطار مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی
مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی سید پور نیلفماری میں قائم دار
المدینہ میں تشریف آوری ہوئی جہاں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد و شخصیات نے شرکت کی۔
جانشین
امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو اپنے مدنی پھولوں سے نوازا۔ مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی نے اسلامی
بھائیوں کو مدنی قافلے میں سفر کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور نیکی کی
دعوت کی دھومیں مچانے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اسلامی بھائیوں نے جانشین امیر
اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سےملاقات
بھی کی۔
بنگلہ دیش کے شہر سید پور کے ریلوے گراؤنڈ میں اجتماع
میلاد کا انعقاد، خلیفہ امیر اہلسنت نے سنتوں بھرا بیان فرمایا

بنگلہ
دیش کے شہر سید پور کے ریلوے گراؤنڈ میں 12 اکتوبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام عظیم الشان اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف علاقوں سے عاشقان
رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔
تلاوت
و نعت کے بعد رکن مشاورت و نگران راج شاہی ڈویژن ارمان عطاری نے بنگلہ زبان میں
سنتوں بھرا بیان کیا، اس کے بعد خلیفہ امیر اہلسنت، شہزادۂ عطار مولانا حاجی
عبیدرضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”دیدار ِمصطفٰے ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان فرمایا۔
اجتماع
میلاد میں جشن ولادت کے حوالے سے کلام بھی پڑھا گیا جبکہ عاشقان رسول کی جانب سے
لگائے جانے والے ”مرحبا یا مصطفٰےﷺ“ کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔
اختتام
پر صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا جبکہ
عاشقان رسول نے جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے ملاقات بھی کی۔