بیرونِ ملک میں موجود عاشقانِ رسول کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت وقتاً فوقتاً مختلف دینی ایکٹیویٹیز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں Belgium Brussels کے علاقے Anderlechtمیں واقع مین ہول سیل مارکیٹ میں نوید شیخ عطاری کی دکان پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں بزنس مین، Brussels کے تاجران، Ghent اور Verviers کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

حلقے کا آغاز حافظ امیر سلیم عطاری نے تلاوتِ قران سے کیا جبکہ نوید عطاری نے نعت شریف اور منقبت پڑھ کر حاضرین کے دلوں کو معطر کیا۔

ملکی نگران حاجی علی قریشی عطاری نے شرکائے حلقہ کو غوثِ پاک رحمۃاللہ علیہ کی سیرت سے متعلق ایمان افروز حکایتیں بیان کیں نیز غوثِ پاک رحمۃاللہ علیہ کی زندگی کے مقاصد بیان کرتے ہوئے شرکا کو علمِ دین حاصل کر کے اسے عام کرنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں ملکی نگران نے عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں شرکا کو آگاہی دی اور ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے کا ذہن دیا۔حلقے کے اختتام صلاۃ و سلام پڑھا گیا اور حاجی علی قریشی عطاری نے دعا کروائی۔

بعدازاں ملکی نگران حاجی علی قریشی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مارکیٹ میں موجود مختلف دکانوں پر جاکر نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں صدقے کے فضائل بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ٹیلی تھون جمع کئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)