افریقی ملک ماریشس میں موجود دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ بوائز اور مدرسۃالمدینہ بوائز سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبۂ کرام کی پہلی بار دستار بندی ہوئی۔

اس موقع پر شیخ الحدیث والتفسیر مفتی عبد النبی حمیدی حفظہ اللہ اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا محمد جنید عطاری مدنی کے ہاتھوں جامعۃالمدینہ بوائز سے درسِ نظامی(عالم کورس) مکمل کرنے والے 4 اسلامی بھائیوں اور مدرسۃالمدینہ بوائز سے قراٰنِ پاک حفظ مکمل کرنے والے 2 طلبۂ کرام کی دستار بندی کی گئی جبکہ فارغ التحصیل ہونے والوں کے سرپرستوں کو بھی تحائف پیش کئے گئے۔

بعدازاں مفتی عبد النبی حمیدی اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے ماریشس میں منعقد  ہونے والی کنز المدارس کی میٹنگ میں شرکت کی نیز رکنِ شوریٰ حاجی  محمد جنید عطاری مدنی نے ماریشس میں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ کے لئے لی گئی ایک وسیع زمین کا دورہ کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)