افریقی ملک گیمبیا میں ایک مقامی اسلامی بھائی
کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ

رنگ و نسل میں بلا تفریق احیائے سنت اور دین
اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں افریقی ملک گیمبیا میں
ایک مقامی اسلامی بھائی کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔
دورانِ حلقہ نگران شعبہ پبلک ریلیشن یوکے حاجی سیّد
فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و
اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
مزید نگرانِ شعبہ نے حلقے میں شریک اسلامی
بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول
میں رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

16
اگست 2022ء کو ریجن نگران اسلامی بہن کی ملک نگران اسلامی بہن کے ساتھ دینی کاموں کے سلسلے میں میٹنگ ہوئی جس میں ربیع الاول کے مدنی پھولوں پر مشورہ ہوا
اِس میں اجتماعِ میلاد کی تشہیر کرنا اور شرعی پردہ اور حجاب والا برقع پہننے کا ہدف دیا گیا۔
دعوت اسلامی کے وفد کی گیمبیا میں وزیر مذہبی امور شیرف
ابا سانیانگ سے ملاقات

18
اگست 2022ء کو دعوت اسلامی کے وفد نے گیمبیا، ویسٹ افریقہ میں وزیر مذہبی امور، لینڈز اور ریجنل گورنمنٹ شیرف
اباسانیانگ سے ملاقات کی۔ وفد میں نگران شعبہ پبلک ریلیشن یوکے حاجی سید فضیل رضا
عطاری اور دیگر ذمہ داران شامل تھے۔
حاجی
فضیل عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی، تعلیمی و فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں
بریفنگ دی جس کو شیرف ابا سانیانگ نے خوب سراہا
اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دعوت
اسلامی کی جانب سے 12اگست 2022ء کو سینٹرل افریقہ کی ریجن نگران اسلامی بہن کا یوگنڈا کی اسلامی بہن کے ساتھ دینی کام کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں انفرادی و تنظیمی مسائل پر بات چیت ہوئی اور نعم البدل بنانے کے حوالے سے مدنی پھول بنائے گئے۔
سینٹرل
افریقہ کی اسلامی بہنوں کے جولائی2022ء کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں

نیکی
کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت سینٹرل افریقہ کی اسلامی بہنوں کے جولائی2022ء کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے۔۔۔
اس
ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے
منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2
روزانہ
گھر درس دینے والوں کی تعداد: 59
مدرسۃ
المدینہ بالغات کی تعداد: 16
مدرسۃ
المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 101
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:
19
ان
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 242
ہفتہ
وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 85
ہفتہ
وار علاقائی دورے کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :37
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 167

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 14 اگست 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے وقف مبلغہ سفر سے متعلق بذریعہ
انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں سینٹرل افریقہ ریجن نگران ،
سفر مجلس ذمہ دار اور وقف مبلغہ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مشورے میں نائیجریا کے دینی کام میں کیسے
مضبوطی لائی جائے؟ نائیجریا میں ہونے والے آن لائن اجتماع پر توجہ رکھی جائے اور
اسلامی بھائیوں کی طرف سے محرمات کی معلومات ملے اس پر توجہ رکھی جائے ، ان امور
پر بات چیت ہوئی۔

15
اگست 2022ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ پبلک ریلیشن یوکے نگران حاجی سید فضیل رضا
عطاری اور شعبہ FGRFلندن ریجن کے نگران رضوان رشید عطاری نے ویسٹ افریقہ کے شہر گیمبیا میں کنسلٹنٹ Consultant
ڈاکٹر تیجان اور وزارت ماحولیات کے ڈپٹی مستقل سیکرٹری ابوبکر زیدی جلو سے ملاقات
کی۔
حاجی
فضیل رضا عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کی مجموعی بین الاقوامی سرگرمیوں پر تبادلہ
خیال کیا گیا جن میں دار المدینہ،اسلامی نظام تعلیم، مدرسۃ المدینہ، جامعۃ المدینہ
اور آن لائن ایجوکیشن تھی۔
اس کے
علاوہ ذمہ داران دعوت اسلامی نےشعبہ FGRFکی
فلاحی اقدامات سے متعلق آگاہ کیا جس میں واٹر ویلز، واٹر ہینڈ پمپس، بورنگ، سولر
پینلز اور ٹری پلانٹیشن پر روشنی ڈالی گئی جسے سن کر حکومتی حکام متاثر ہوئےاور
دعوت اسلامی کے ساتھ ہرممکن تعاون کرنے کی
یقین دہانی کروائی۔

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام نیو ٹاؤن گیمبیاویسٹ افریقہ میں ایک اسلامی بھائی سلمان
قادری کی رہائش گاہ پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت
کی۔
نگران
پبلک ریلیشن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو
علاقے میں مدرسۃالمدینہ بالغان شروع کرنے اور دعوت اسلامی کا مدنی مرکز بنانے کا
ذہن دیا۔

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRFاینڈ پبلک
ریلیشن یوکے کے نگران حاجی سید فضیل رضا عطاری نے دیگر عاشقان رسول و ذمہ داران کے
ہمراہ برطانیہ سے گیمبیا Gambiaویسٹ
افریقہ مدنی قافلے میں سفر کیا۔
شرکا
ئے قافلہ نے مقامی لوگوں میں نیکی کی دعوت عام کی اور مسجد میں درس و بیان کا سلسلہ
ہوا۔
غسلِ کعبہ کی رسم ادا، عرقِ
گلاب اور اعلیٰ درجے کے عود سے معطر آبِ زمزم سے غسل دیا گیا
.jpg)
مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں
غسل کعبہ کی سالانہ رسم گزشتہ رات (15اگست
2022ء)پیر کو ادا کی گئی۔اسلامی ملکوں کے سفارتکاروں نے شرکت کی۔
غسلِ کعبہ عرقِ گلاب اور
اعلیٰ درجے کے عود سے معطر آبِ زمزم سے دیا گیا۔ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو کپڑے
سے صاف کیا گیا۔
یاد رہے کہ غسل کعبہ کی
رسم میں 45 لٹر آب زمزم استعمال کیا جاتا
ہے جبکہ طائف کے گلاب کا عرق 50 تولہ اور اعلیٰ درجے کا عود آب زمزم میں ملاکر
استعمال کیا جاتا ہے۔
مسجد الحرام میں صفائی کے
اداروں کے مطابق غسل کعبہ میں استعمال ہونے والی تمام اشیا پر چاندی کی پرت چڑھی
ہوتی ہے۔ اس کام کے لیے چاندی کے داندانوں والی 4 جھاڑو استعمال ہوتی ہیں۔ غسلِ
کعبہ سے قبل جھاڑو سے خانہ کعبہ کی گرد
صاف کی جاتی ہے۔

پیارے
آقا ﷺ کی دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے
جذبے کے تحت دعوتِ اسلامی کی جانب سے یورپین یونین
ریجن میں ماہ جولائی2022ء میں لگنے والے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل
رہی:
لگائے
گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 02
بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 40
دیئے
گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد: 73
دیئے
گئے ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 8

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام دُکھیاری اُمَّتْ کی
غمخواری کے جذبے کے تحت بریڈفورڈ کی ریجن میں جولائی2022ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستہ کی کارکردگی درج ذیل رہی:
روحانی
علاج للبنات بستہ تعداد: 01
بستے
پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:100
دیئے
گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد: 155
دیئے
گئے ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 94