دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت  نارتھ ویسٹ ریجن ماہ جولائی2022ء میں لگنے والے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی کارکردگی ملاحظہ ہوں :

دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 04

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 113

دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد:212

دیئے گئے ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 131

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 3


پیارے آقا ﷺ کی  دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت ساؤتھ افریقہ ریجن میں جولائی2022ء میں لگنے والے روحانی علاج للبنات کے بستے کی کارکردگی درج ذیل رہی:

دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 01

بستے پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:15

دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد: 66

دیئے گئے ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 33


دعوتِ  اسلامی کے تحت 6 اگست 2022ء کو اوورسیز میں سنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سے انٹر نیٹ پر مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے نگران اسلامی بہنوں کو ستمبر 2022ء میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سے تربیت کی۔

اس میں جدول بناکر دینی کام کرکے حاصل ہونے والے تنظیمی فوائد پر بات چیت ہوئی اور اسلامی بہنوں کو اجتماع کی کامیابی کے حوالے سے نکات بتاکر اس سے متعلق اہداف دیئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 30،29 جولائی 2022ء کو  کینیا ،یوگینڈااور تنزانیہ کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں سینٹرل افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو اندازے گفتگو کے متعلق مدنی پھول پیش کئے۔ مزید شجر کاری مہم میں حصہ ملانے اور مسلم خواتین کو دینی ماحول سے منسلک کرنے کے ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت بذریعہ انٹر نیٹ ترکی میں آن لائن ون ڈے سیشن کا انعقاد ہوا جس میں ترکی کی  رہائشی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اس سیشن میں نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے،ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور مدنی مذاکرہ سننے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


30 جولائی 2022ء کی شب غلاف کعبہ کو تبدیل کردیا گیا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد ہوا جو طلوع سحر تک جاری رہا۔  خانہ کعبہ کے غلاف کو کئی دہائیوں سے ہر سال ذوالحجۃ الحرام میں حج کے موقع پر 9 تاریخ کو تبدیل کیا جاتا رہا ہے۔تاہم اس روایت میں تبدیلی لائی گئی اور رواں سال یہ تقریب نئے اسلامی سال کے آغاز پر یکم محرم الحرام 1444ھ کو منعقد کی گئی۔

مسجد الحرام میں موجود سینکڑوں عازمین نے غلاف کعبہ کی تبدیلی کا روح پرور منظردیکھا اوردعائیں کیں۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی میں کلید بردار کعبہ، منتظمین ، حکام اعلیٰ اورغلاف ساز کسوہ فیکٹری کے منتظمین سمیت 200 سے زائد ماہرین اورتربیت یافتہ کارکنوں نے حصہ لیا۔

10 ذوالحجہ 1443ھ کو حکام اعلیٰ کی جانب سے غلاف کعبہ حرمین شریفین کی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا تھا۔

غلاف کعبہ کی تیاری کے مراحل:

کسوہ کمپلیکس کے شعبہ جات میں لانڈری اور آٹومیٹک ویونگ ڈیپارٹمنٹ، مینوئل ویونگ ڈیپارٹمنٹ، پرنٹنگ ڈیپارٹمنٹ، بیلٹ ڈیپارٹمنٹ اور گولڈ تھریڈ ڈیپارٹمنٹ، غلاف کی سلائی اوراسمبلنگ سیکشن شامل ہیں جہاں دنیا کی سب سے بڑی کمپیوٹرائزڈ سلائی مشین موجود ہے۔

غلاف کعبہ مجموعی طور پر16 ٹکڑوں پرمشتمل ہوتا ہے۔ کسوہ کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہے۔ غلاف کعبہ کا وزن 850 کلو گرام ہے اور اس کی تیاری میں 25 ملین ریال لاگت آتی ہے جس کے بعد اس غلاف کو دنیا کا مہنگا ترین غلاف ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

غلاف کعبہ میں تقریباً 700 کلو گرام خالص ریشم، 300 کلو گرام کاٹن، 100 کلوگرام چاندی کا دھاگہ اور 120 کلوگرام چاندی کے تار کا استعمال کیا جاتا ہے۔

سونے اور چاندی کے دھاگوں سے کڑھائی کی جاتی ہے، جہاں کعبہ پر سونے کے ٹکڑوں کی تعداد 54 ٹکڑوں تک ہے، کمپلیکس میں ”سونے اور چاندی کی کڑھائی“ کہلانے والے خصوصی حصے میں استعمال کرتے ہوئے 120 کلو گرام سونا استعمال ہوتا ہے۔100 کلو گرام پینٹ شدہ چاندی استعمال کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ غلاف کعبہ کے کپڑے میں 760 کلو گرام خالص ریشم استعمال کیا جاتا ہے۔


پچھلے دنوں پاکستانی کرکٹر شاداب خان نے اسٹچفورڈ برمنگھم یوکے میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کیا۔

نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے ان کا استقبال کیا اور فیضان مدینہ کا وزٹ کروایا۔ سید فضیل رضا عطاری نے شاداب خان کو یوکے سمیت دنیا بھر میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کیا ۔

آخر میں شاداب خان کو دعوت اسلامی کی طرف سے مکتبۃ المدینہ کی کتابیں بھی تحفے میں دی گئیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  اور محفلِ نعت کےتحت 19 جولائی2022 ء کو یورپین یونین ریجن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا ۔ رکن مجلس بین الاقوامی اُمور علاقائی دورہ اور محفلِ نعت کی ذمہ دار ہ نے مشورہ لیا۔

یورپین یونین ریجن میں شامل آٹھ ممالک جس میں اٹلی ، بیلجیم ، فرانس، اسپین ، ہالینڈ، آسٹریا، سوئیڈن اور ڈنمارک کی اسلامی بہنوں کی دو سطحوں کی ذمہ داران نے شرکت کی۔

سیکھنے سکھانے کے دینی حلقے کے حوالے سے کلام ہوا، کارکردگی وقت پر دینے اور اس کا فا لو اپ لینے کا ذہن دیا نیز دینی کام جدول کے مطابق کرنے کی ترغیب دلائی اور مدنی مقصد مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے کے تحت مدنی مشورے لینے سے اپنی تربیت اور دوسروں کی تربیت کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوت  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کی جانب سے 19 جولائی 2022ء کو انڈونیشیا میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس بین الاقوامی اُمور کی اسلامی بہن نے’’ نیکی کی دعوت دینے کی فضیلت‘‘ بیان کرتے ہوئے دینی کام کرنے کا جذبہ دیا۔مقامی ذمہ داراسلامی بہنوں کے سوالات کے جوابات دئیے اور ان کی دلجوئی کی۔مزید اسلامی بہنوں کی علاقائی دورہ اور محفل نعت منعقد کرنے کے حوالے سے تربیت کی ،مقامی ذمہ داران کے لئے ترجمہ بھی کیا گیا۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی بہنوں ) کےتحت جون2022 ء میں ہند،یوکے، ساؤتھ افریقہ، یوکے ، اور ماریشس میں کل منسلک ادارے ’’21 ‘‘ ہیں جن میں سے ’’8‘‘ اداروں میں ماہانہ اور ’’ 13‘‘ اداروں میں ہفتہ وار درس ہوتا ہے ۔

٭’’ 2 ‘‘ اداروں میں ایک گھنٹہ 12 منٹ کے مدرسۃ المدینہ بالغات اور ایک ادارے میں 30 منٹ کا مدرسۃ المدینہ بالغات لگتا ہے ۔

٭اس ماہ مختلف اداروں کی شخصیات جو دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم سے وابستہ ہوئیں ان کی تعداد ’’145‘‘ہے جن میں سے ’’100‘‘ نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کیں۔

٭جون 2022ء میں شخصیات اسلامی بہنوں کے لئے ’’24‘‘خُصوصی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد ’’697‘‘ تھیں۔

٭’’11‘‘شخصیات خواتین کو مدرسۃ المدینہ بالغات / آن لائن مدرسۃ المدینہ میں داخلے کروائے گئے نیز ’’40‘‘ شخصیات اسلامی بہنوں سے نیک اعمال کے رسائل وُصول کئے گئے ۔

٭شخصیات اسلامی بہنوں کے گھروں میں لگائے گئے مدنی حلقوں کی تعداد:’’ 3 ‘‘ ہے۔

٭’’69‘‘ شخصیات نے دعوت اسلامی کے ماہانہ میگزین ’’ ماہنامہ فیضان مدینہ ‘‘ کی سالانہ بکنگ کروائی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  17 جولائی 2022ء کو سینٹرل افریقہ ریجن میں سوئم کے سلسلے میں محفلِ نعت منعقد ہوئی جس میں مرحوم کے گھر کی خواتین سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت و کراچی سٹی نگران اسلامی بہن نے ’’آخرت کی تیاری‘‘ سے متعلق موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان کے آخر میں فرض علوم سیکھنے، مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں سے اچھی اچھی نیتیں کروائیں ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  16 جولائی 2022ء کو ساؤتھ افریقہ میں نیک اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ بیان کیا اور اس میں نیک اعمال اختیار کرنے اور گناہوں سے بچنے کے متعلق بزرگوں کے واقعات بتائے۔

دیگر اسلامی بہنوں نے نیک اعمال کے رسالے کا جائزہ لینے کے متعلق ترغیب دلائی نیز آخر میں نگران مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دعا کروائی۔