بیرونِ ملک میں ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کی بریفنگ دینے کے لئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے افریقی ملک گیمبیا میں ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی وسائل کے سیکرٹری وزیر علییو اینجی (Alieu Njieسے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات نگرانِ شعبہ پبلک ریلیشن یوکے حاجی سیّد فضیل رضا عطاری نے سیکرٹری سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا جس پر سیکرٹری علییو اینجی نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)