دنیا بھرکے  مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات اور بزرگانِ دین کی سیرتِ طیبہ سے آگاہ کرنےکے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں یورپی ملک سویڈن کے شہرمالمو میں محرم الحرام کی مناسبت سے خصوصی پروگرام بنام ” ہم کربلا سے کیا سیکھا“ کا اہتمام کیا گیا جس میں کاروباری، تعلیمی اور سرکاری و سیاسی شعبہ جات سے تعلق رکھنے والےکثیر لوگوں نے شرکت کی جن میں بالخصوص سویڈن کی سیاسی شخصیت زبیر حسین بھی شامل تھے۔

اس پروگرام میں یورپی یونین ریجن کے نگران مولانا اسید رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے کربلا کے واقعے سےحاصل ہونے والے سبق اور اس کے فلسفۂ پر روشنی ڈالی۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو حضرت سیّدنا امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے رفقاء کے نقش و قدم پر چلنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:محمد رضوان حسین عطاری رکن یورپی یونین ریجن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)