رنگ و نسل میں بلا تفریق احیائے سنت اور دین اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں افریقی ملک گیمبیا میں ایک مقامی اسلامی بھائی کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

دورانِ حلقہ نگران شعبہ پبلک ریلیشن یوکے حاجی سیّد فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

مزید نگرانِ شعبہ نے حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)