مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی یورپ میں دینی کاموں میں مصروفیت کے بعد اسپین Spain کے لئے روانہ ہوئے جہاں بارسلونا Barcelonaمیں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپین کے مختلف مقامات سے شخصیات و دیگر عاشقان رسول سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی کی شرکت ہوئی۔

نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نےسنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں خود بھی حصہ لینے اور اسپین میں ایسا دینی ماحول بنانے کا ذہن دیا جس کی بدولت لوگوں کے دین و ایمان اور عقائد و اعمال کا تحفظ ہوسکے۔

دوران بیان نگران شوریٰ نے شرکا کو علم دین کی ترویج و اشاعت کے لئے اسپین میں ہی رہائشی جامعۃ المدینہ کا قیام کرنے اور اس حوالے سے تعاون و کوشش کرنے کی ترغیب دلانے کے ساتھ ساتھ اپنی اولاد کو بھی علم دین سے منور کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی دینی کاموں کے سلسلے میں تنظیمی دورے پر یوکے سے یورپ روانہ ہوئے جہاں 2 جون 2022ء کومدنی مرکز فیضان مدینہ بلونیا اٹلی Bologna, Italy میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات، ذمہ داران دعوت اسلامی اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو موت کی تیاری کرنے اور آخرت سنوارنے کا ذہن دیا۔اختتام پر صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔

اس اجتماع سے قبل نگران شوریٰ نے دیگر اسلامی بھائیو ں کے ہمراہ مقامی افراد میں نیکی کی دعوت بھی دی اور انہیں اس اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


2 جون 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اوسلو ناروے Oslo, Norwayمیں ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نےسنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو موت کی تیاری کرنے کی ترغیب دلائی۔ دورانِ بیان نگران شوریٰ نے قرآن، سنت رسول اور اسلاف کی پیروی میں زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جرمنی کے شہر ہاگن Hagen میں قائم فیضان اسلام مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو آخرت کی تیاری کرنے اور زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرنے کی ترغیب دلائی۔ دوران بیان نگران شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو دینی کاموں میں حصہ لیتے رہنے کا ذہن دیا۔

اجتماع پاک میں عرب سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے مبلغ دعوت اسلامی نے بیان کا عربی میں خلاصہ بیان کیا۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ اوسلو ناروے Oslo, Norway میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی ذمہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے شرکا کی تربیت کی اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں مزید اضافہ کرنے اور زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت جرمنی کے شہر ہاگن Hagen میں دینی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں جرمن اور ملک شام کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے نیکی کی دعوت پیش کی اور شرکا کو یہ ذہن دیا کہ ہم دنیا میں کسی بھی جگہ رہتے ہوں ہمیں چاہیئے کہ ہم اللہ پاک کے آخری نبی محمد عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت و سنت کی پیروی میں اپنی زندگی گزاریں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ایمسٹر ڈیم ہالینڈ Amsterdam Holland کے مقامی ہال میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی ، شخصیات اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن دیا۔دوران بیان نگران شوریٰ نے شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔


یوٹالی گاؤں، بالاکا ضلع، ملاوی میں35 افراد کا قبول اسلام

دعوت اسلامی دین اسلام کی ایک واحد منظم عالمگیر تحریک ہے جو دنیا بھر میں تبلیغ دین کے لئے کوشاں ہے۔ اس تحریک کے مبلغین علم دین کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے دنیا کے کونے کونے میں سفر کررہے ہیں۔ ان مقامات پر نہ صرف دینی تعلیمات کو عام کیاجارہا ہے بلکہ غیر مسلموں کو اسلام کی دعوت بھی پیش کی جارہی ہے جس کی بدولت غیر مسلم اپنے سابقہ مذہب سے تائب ہوکر دین حق ”اسلام“ کو قبول کرکے دامن مصطفٰے ﷺ کے سائے میں آرہے ہیں۔

اسی سلسلے میں دعوت اسلامی کے ایک مبلغ مولانا عثمان عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ یوٹالی گاؤں، بالاکا ضلع، ملاوی کا دورہ کیا جہاں کثیر لوگوں کے ہجوم میں نیکی کی دعوت پیش کی گئی جس کا نتیجہ یہ ظاہر ہوا کہ موقع پر موجود 35 افراد کلمہ طیبہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔الحمد اللہ

عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی اس مقام پر نیو مسلم اسلامی بھائیوں کی دینی تربیت کے لئے مسجد و مدارس قائم کرنے کا عہد رکھتی ہے جس کی تعمیرات کا آغاز انشاء اللہ عَزَّوَجَلَّ بہت جلد کردیا جائے گا۔


ویل تھم اسٹو ، لندن walthamstow London یوکے کی جامع مسجد فیضان اسلام میں نماز جمعہ سے قبل سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو حج کے فضائل، اس سفر کے مراحل اور مکہ و مدینہ کی حاضری کے حوالے سے بتایا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ بریڈ فورڈ یوکے Bradford Uk میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں یوکے مشاورت کے نگران، اراکین اور مختلف سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اجتماع پاک میں یوکے کے عاشقان رسول کو امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا آڈیو پیغام سنایا گیا جبکہ نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو دینی کام بڑھانے اور مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔


دنیا بھر میں دینی وفلاحی کام کرنے والی عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے ہنسلو Hounslow UK میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات اور بزنس کمیونٹی کے افراد سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اجتماع میں آغاز میں دعوت اسلامی کے تعارف پر مشتمل ویڈیو پریزنٹیشن بھی دکھائی گئی۔

نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کومساجد تعمیر کرنےاور اس میں حصہ لینے کا ذہن دیا جبکہ آخر میں عاشقان رسول سے ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری، یوکے مشاورت کے نگران اور دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی بھی موجود تھے۔


عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان کمیونٹی سینٹر ویلسڈن گرین ، لندن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان ، افریقہ و عرب سے تعلق رکھنے والے  اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو سنت مصطفےٰ ﷺ اپنے اور اسے اپنی زندگی کا حصہ بنانے کی ترغیب دلائی اور اتباع سنت و اتباع رسول کا ذہن دیا۔