دعوتِ
اسلامی کی جانب سے 4اکتوبر 2022ء کو کینیا ، یوگینڈا اور تنزانیہ کی ملک نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں سینٹرل افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور
انہیں آئندہ ماہ کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے
ا ہدف پورا کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ
اسلامی کی طرف سے 30 ستمبر 2022ء کو تنزانیہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
منعقد ہوا جس میں سینٹرل افریقہ ریجن
نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کے لئے ’’ہمارا کردار کیسا ھونا چاہئے‘‘اس
پر تربیت کی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔
خلیفہ امیر اہلسنت کراچی سے بنگلہ دیش پہنچ گئے، چٹاگانگ
میں سنتوں بھرا بیان بھی فرمایا
بنگلہ
دیش کے عاشقان رسول کے لئے انتظار کی گھڑیاں ختم
خلیفہ
امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی بنگلہ دیش پہنچ گئے
تفصیلات:
خلیفہ
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی 6اکتوبر 2022ء کو انٹر نیشنل ایئر پورٹ
کراچی پاکستان سے سفر کرکے ڈھاکہ ایئر پورٹ بنگلہ دیش پہنچ گئے۔
خلیفہ
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی ڈھاکہ ایئر پورٹ سے فرہاد اسکول، ہتھ ہزاری
چٹاگانگ پہنچے جہاں انہوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمایا۔حاجی عبید رضا
عطاری نے شرکا کو نیکی کی دعوت کی دھومیں
مچاتے ہوئے جشن میلاد النبی ﷺ منانے اور سیرت رسول ﷺ کو اپنانے کی ترغیب دلائی۔
واضح
رہے کہ خلیفہ امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی بارہویں شریف کو ہونے والے اجتماع میلاد
میں خصوصی طور پر شرکت کرنے کے لئے بنگلہ دیش پہنچے ہیں جبکہ اس سفر کے دوران
تنظیمی کاموں کا جائزہ لینا، ذمہ داران اور شخصیات سے ملاقات کرنا آپ کے شیڈول میں
شامل ہے۔
استقبال میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں بنگلہ دیش ڈھاکہ میں
جلوس میلاد کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 30 ستمبر 2022ء کو بنگلہ دیش، کھل گاؤں، سپاہی باغ ڈھاکہ میں
استقبال میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں جلوس میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر
تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
جلوس
میلاد میں مرحبا یا مصطفٰے ﷺ کی صدائیں بلند کی گئیں جبکہ شرکائے جلوس نے جھوم
جھوم کر سرکار ﷺکی آمد مرحبا کے نعرے لگائے۔ جلوس میلاد میں عاشقان رسول کو مقصد
میلاد مصطفٰے ﷺ کو سمجھنے اور اس عمل کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی بنگلہ دیش کے ذمہ داران نے بنگلہ دیش میں حضرت مولانا ابو سفیان
صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے ملاقات
کی۔
ذمہ
داران نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی
خدمات کے متعلق بریفنگ دی اور 6 اکتوبر
2022ء کو پاکستان سے تشریف لانے والے خلیفہ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا
عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے ملاقات کی
دعوت پیش کی۔
مولانا
صاحب نے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاوشوں کو سراہا اور جانشین امیر اہلسنت سے
ملاقات کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں۔
عرس اعلیٰ حضرت کے موقع پر کومیلا، جگناتھ پور بنگلہ دیش
میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
عرسِ
اعلیٰ حضرت رحمۃ
اللہ علیہ
اور استقبال ماہ میلاد کے سلسلے میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام23 ستمبر 2022ء بروز
جمعہ بنگلہ دیش کے شہر کومیلا، جگناتھ پور
میں موجود حضرت سید کرم شاہ علیہ الرحمہ کے مزار شریف کے احاطے میں محفلِ نعت
کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔
محفل
نعت کا آغاز تلاوت قرآنِ مجید اور نعت رسول ﷺ سے کیا گیا جبکہ مبلغ دعوت اسلامی نے
” سیرت اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ہر دم مسلک اعلیٰ حضرت سے وابستہ رہنے،
آپ رحمۃ
اللہ علیہ
کی تعلیمات سے استفادہ حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔
آخر میں
ماہ ربیع النور کی آمد کی خوشی میں ”مرحبا یا مصطفےٰ ﷺ“ کے نعرے بھی لگائے
گئے۔
افریقی
ملکوں میں دینی کام بڑھانے کے لئے انٹر نیٹ کے ذریعے مدنی مشورے کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17 ستمبر 2022ء افریقی ملکوں میں دینی
کام بڑھانے کے لئے انٹر نیٹ کے ذریعے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ساؤدرن ، ویسٹ
اور سینٹر ل افریقہ کی ریجن نگران جبکہ نائیجریا
، کینیا، ماریشس ، موزمبیق کی ملک نگران اس کے ساتھ ساتھ شارٹ کورسز ، جامعۃ المدینہ
اور فیضانِ اسلام کی عالمی
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں نگران عالمی مجلس مشاورت
اسلامی بہن نے افریقی ملکوں میں زیادہ سے زیادہ جامعۃ المدینہ کھولنے، نیو
مسلم میں دینی کام کرنے اور
ان کو باقاعدہ ناظرہ
کورس کروانے کا ذہن دیا تاکہ زیادہ سے زیادہ مدرسۃ المدینہ بالغات اور
گلی گلی مدرسۃ المدینہ میں اضافہ بھی ہو۔
6 اکتوبر کو بنگلہ دیش میں ہونے والے عید میلاد النبی کے مرکزی اجتما ع میں جانشینِ امیر اہل سنت بیان
فرمائیں گے
6اکتوبر
2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی اپنے تبلیغی دورے پر بنگلہ دیشBangladeshروانہ
ہونگے۔
جانشینِ
امیر اہل عیدمیلاد النبیﷺ کے سلسلے میں بنگلہ دیش میں ہونے والے مرکزی اجتماعِ میلاد میں سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے ۔
جانشین
امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے شیڈول میں دینی کاموں کا جائزہ لینا،
ذمہ داران و شخصیات سے ملاقات کرنا اور مدنی مراکز، مساجد و مدارس کا وزٹ کرنا
شامل ہے۔
بنگلہ دیش نرائن گنج شیخ رسل پارک، صدرمیں عرس اعلیٰ
حضرت کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
عرسِ
اعلیٰ حضرت رحمۃ
اللہ علیہ
اور استقبال ماہ میلاد کے سلسلے میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام21 ستمبر 2022ء کو
بنگلہ دیش کے علاقے نرائن گنج شیخ رسل پارک، پیکپارہ پول جم خانہ، صدر میں محفلِ
نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
محفل
نعت کا آغاز تلاوت قرآنِ مجید اور نعت رسول ﷺ سے کیا گیا جبکہ مبلغین دعوت اسلامی
نے سیرت ”اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ہر دم مسلک اعلیٰ حضرت سے وابستہ رہنے،
آپ رحمۃ
اللہ علیہ
کی تعلیمات سے استفادہ حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔
آخر
میں ماہ ربیع النور کی آمد کی خوشی میں ”مرحبا یا مصطفےٰ ﷺ“ کے نعرے بھی
لگائے گئے۔
بنگلہ دیش سید پور میں عرس اعلیٰ حضرت کے موقع پر سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد
عرسِ
اعلیٰ حضرت رحمۃ
اللہ علیہ
اور استقبال ماہ میلاد کے سلسلے میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام21 ستمبر 2022ء کو
بنگلہ دیش کے شہر سید پور کی مقامی مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مبلغ
دعوت اسلامی نے سیرتِ ”اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دامن رضا کے ساتھ جڑے رہنے اور آپ رحمۃ اللہ علیہ کی
تعلیمات سے استفادہ حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔
آخر
میں ماہ ربیع النور کی آمد کی خوشی میں ”مرحبا یا مصطفےٰ ﷺ“ کے نعرے بھی
لگائے گئے۔
مدینہ منورہ زادھَا اللہُ شرفاً وَّ تعظیماً کے باغ میں شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت شجرکاری کی گئی
”پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے“ کے عزم پر عمل کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن ٰ حاجی محمد اظہر
عطاری نے مدینہ منورہ زادھَا اللہُ شرفاً وَّ تعظیماً کے باغ میں پودے لگائے۔
دورانِ شجر کاری ترکی کے نگران ڈاکٹر زوہیب
عطاری، حاجی نصر عطاری اور دیگر عاشقان رسول بھی رکن شوریٰ کے ہمراہ موجود تھے۔اس
موقع پر سنت رسول ﷺ کو زندہ کرتے ہوئے رکنِ
شوریٰ نے خیر و برکت کے لئے دعائیں بھی کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ تعلیم کے شعبے میں عالمی سطح پر اسلامی بہنوں میں ان ملکوں میں دینی کام ہے۔
ہند ،یوکے، ساؤتھ افریقہ اور ماریشس
اس
سلسلے میں اگست 2022 ء کے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل
ہے۔
٭ شعبہ
تعلیم (اسلامی بہنوں
) کے تحت یوکے اور ساؤتھ افریقہ میں کل منسلک
ادارے ’’27 ‘‘ہیں جن میں سے ’’9‘‘ اداروں میں ماہانہ
اور ’’13‘‘اداروں میں ہفتہ وار درس
ہوتا ہے ۔
٭’’ 2
‘‘ اداروں میں ایک گھنٹہ 12 منٹ کے مدرسۃ المدینہ بالغات جبکہ ’’1‘‘ ادارے میں 30 منٹ کا مدرسۃ المدینہ بالغات لگتا ہے۔
٭اس ماہ مختلف اداروں کی شخصیات جو دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم سے وابستہ ہوئیں ان کی تعداد ’’800‘‘ہے جن میں سے ’’76‘‘ نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی۔
٭اسی طرح اگست 2022 ء میں شخصیات اسلامی بہنوں کے لئے ’’3‘‘ خُصوصی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں ’’112‘ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
٭’’1‘‘شخصیت خاتون نے آن لائن مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لیا جبکہ ’’49‘‘شخصیات
اسلامی بہنوں سے نیک اعمال کے رسائل وُصول
کئے گئے ۔
٭شخصیات اسلامی بہنوں کے گھروں میں’’ 3 ‘‘سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے۔
٭’’70‘‘ شخصیات اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کے ماہانہ میگزین ’’ماہنامہ
فیضان مدینہ ‘‘ کی سالانہ بکنگ کروائی۔
Dawateislami