9 جمادی الاولٰی, 1447 ہجری   
                
                
									
																				کینیا کے رہائشی علاقے کیلیفی
میں قائم محمد فیاض کی رہائش گاہ پر محفلِ نعت کا اہتمام
										
									
								
                                								
									
									
																											Wed, 23 Nov , 2022
									
                                
																
								2 years ago
								
								
								
							بیرونِ ملک کینیا کے
رہائشی علاقے کیلیفی میں قائم محمد فیاض (بیکری والے) کی رہائش گاہ پر محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں
سمیت دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن اور نعتِ
رسول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھنے کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے ”دنیا کی مذمت اور آخرت کی تیاری“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی
گزارنے کا ذہن دیا۔
دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مدرسۃالمدینہ
بالغات میں پڑھنے نیز دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ٹیلی تھون میں اپنا حصہ
ملانے کا ذہن دیاجس پر ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع
کروائی۔بعدازاں اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی جبکہ
انفرادی کوشش کا بھی سلسلہ رہا۔
                                 Join Whatsapp Group
            Join Whatsapp Group
         Dawateislami
            Dawateislami
         
						 
	    			 
								     
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	