عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے تحت
مدنی قافلے نے یورپ کے ملک سویڈن سے دوسرے
یورپی ملک فن لینڈ کے دارالحکومت شہر ہیلسنکی (Helsinki) میں
سنتوں کی دھومیں مچانے کے لئے سفر کیا۔ جس میں رکن یورپی یونین ریجن (پراپرٹی ڈیپارٹمنٹ
) محمد رضوان حسین عطاری اور رکن کابینہ و مالیات ذمہ دار سویڈن حاجی جاوید اختر
عطاری شریک تھے۔
دوران مدنی قافلہ مختلف مساجد، اسلامک سینٹرز کا
دورہ کیا گیا جبکہ ہیلسنکی میں قائم اہلسنت کی مدینہ مسجد کے امام قاری مظہر اقبال
نعیمی صاحب سے ملاقات کی۔قاری نعیمی صاحب کو ناروے میں نگرانِ شوریٰ کے ہونے والے
اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی اور شرکت کی آمادگی ظاہر کی ۔ ان کے ساتھ دیگر مقامی شخصیات و تاجروں سے بھی
ملاقات ہوئی۔ پاکستانی ریسٹورنٹ کے مالک محمد بشارت سے بھی ان کے ریسٹورنٹ پر جا
کر ملاقات کی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کے دینی کام فن لینڈ میں شروع کرنے پر
تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
دوران مدنی قافلہ فن لینڈ کے دوسرے شہر تامپیرے Tampere میں ایک اسلامی بھائی بلال وارث عطاری اور دیگر پاکستانی اور مسلم
کمیونیٹی کے لوگوں سے سے ملاقات ہوئی اور ان میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں
حصہ لینے اور شروع کرنے کے متعلق ذہن دیا گیا اس کے ساتھ نگران شوریٰ کے ناروے میں
2 جون کو ہونے والے اجتماع میں شرکت کی بھی
بھرپور ترغیب دلائی گئی۔ (رپورٹ: محمد
رضوان حسین عطاری رکن یورپی یونین ریجن، رکن کابینہ سویڈن و ڈویژن نگران مالمو ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )