پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام نیو ٹاؤن گیمبیاویسٹ افریقہ میں ایک اسلامی بھائی سلمان
قادری کی رہائش گاہ پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت
کی۔
نگران
پبلک ریلیشن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو
علاقے میں مدرسۃالمدینہ بالغان شروع کرنے اور دعوت اسلامی کا مدنی مرکز بنانے کا
ذہن دیا۔
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRFاینڈ پبلک
ریلیشن یوکے کے نگران حاجی سید فضیل رضا عطاری نے دیگر عاشقان رسول و ذمہ داران کے
ہمراہ برطانیہ سے گیمبیا Gambiaویسٹ
افریقہ مدنی قافلے میں سفر کیا۔
شرکا
ئے قافلہ نے مقامی لوگوں میں نیکی کی دعوت عام کی اور مسجد میں درس و بیان کا سلسلہ
ہوا۔
غسلِ کعبہ کی رسم ادا، عرقِ
گلاب اور اعلیٰ درجے کے عود سے معطر آبِ زمزم سے غسل دیا گیا
مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں
غسل کعبہ کی سالانہ رسم گزشتہ رات (15اگست
2022ء)پیر کو ادا کی گئی۔اسلامی ملکوں کے سفارتکاروں نے شرکت کی۔
غسلِ کعبہ عرقِ گلاب اور
اعلیٰ درجے کے عود سے معطر آبِ زمزم سے دیا گیا۔ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو کپڑے
سے صاف کیا گیا۔
یاد رہے کہ غسل کعبہ کی
رسم میں 45 لٹر آب زمزم استعمال کیا جاتا
ہے جبکہ طائف کے گلاب کا عرق 50 تولہ اور اعلیٰ درجے کا عود آب زمزم میں ملاکر
استعمال کیا جاتا ہے۔
مسجد الحرام میں صفائی کے
اداروں کے مطابق غسل کعبہ میں استعمال ہونے والی تمام اشیا پر چاندی کی پرت چڑھی
ہوتی ہے۔ اس کام کے لیے چاندی کے داندانوں والی 4 جھاڑو استعمال ہوتی ہیں۔ غسلِ
کعبہ سے قبل جھاڑو سے خانہ کعبہ کی گرد
صاف کی جاتی ہے۔
پیارے
آقا ﷺ کی دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے
جذبے کے تحت دعوتِ اسلامی کی جانب سے یورپین یونین
ریجن میں ماہ جولائی2022ء میں لگنے والے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل
رہی:
لگائے
گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 02
بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 40
دیئے
گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد: 73
دیئے
گئے ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 8
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام دُکھیاری اُمَّتْ کی
غمخواری کے جذبے کے تحت بریڈفورڈ کی ریجن میں جولائی2022ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستہ کی کارکردگی درج ذیل رہی:
روحانی
علاج للبنات بستہ تعداد: 01
بستے
پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:100
دیئے
گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد: 155
دیئے
گئے ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 94
دُکھیاری
اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت نارتھ ویسٹ ریجن ماہ جولائی2022ء میں لگنے والے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی کارکردگی ملاحظہ ہوں :
دعوتِ
اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 04
بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 113
دیئے
گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد:212
دیئے
گئے ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 131
تقسیم
کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 3
پیارے
آقا ﷺ کی دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے
جذبے کے تحت ساؤتھ افریقہ ریجن میں جولائی2022ء
میں لگنے والے روحانی علاج للبنات کے بستے کی کارکردگی درج ذیل رہی:
دعوتِ
اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 01
بستے پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:15
دیئے
گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد: 66
دیئے
گئے ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 33
دعوتِ اسلامی کے تحت 6 اگست 2022ء کو اوورسیز
میں سنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سے انٹر نیٹ پر مدنی مشورہ ہوا
جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے نگران اسلامی بہنوں کو ستمبر 2022ء میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سے تربیت کی۔
اس میں جدول بناکر دینی کام کرکے حاصل ہونے والے تنظیمی فوائد پر بات چیت ہوئی اور اسلامی بہنوں کو اجتماع کی کامیابی کے حوالے سے نکات بتاکر اس سے متعلق اہداف
دیئے۔
کینیا
،یوگینڈااور تنزانیہ کی جملہ ذمہ داراسلامی
بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 30،29 جولائی 2022ء کو کینیا ،یوگینڈااور تنزانیہ کی جملہ ذمہ
داراسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں سینٹرل افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو اندازے گفتگو کے متعلق مدنی پھول پیش کئے۔ مزید شجر کاری مہم میں حصہ ملانے
اور مسلم خواتین کو دینی ماحول سے منسلک کرنے کے ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے تحت بذریعہ انٹر نیٹ ترکی میں آن لائن ون ڈے سیشن کا انعقاد ہوا جس میں ترکی
کی رہائشی اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔اس سیشن میں نگران عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے،ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور مدنی مذاکرہ سننے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں پیش کیں۔
30
جولائی 2022ء کی شب غلاف کعبہ کو تبدیل کردیا گیا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز نماز عشاء
کی ادائیگی کے بعد ہوا جو طلوع سحر تک جاری رہا۔
خانہ کعبہ کے غلاف کو کئی دہائیوں سے ہر سال ذوالحجۃ الحرام میں حج کے موقع
پر 9 تاریخ کو تبدیل کیا جاتا رہا ہے۔تاہم اس روایت میں تبدیلی لائی گئی اور رواں
سال یہ تقریب نئے اسلامی سال کے آغاز
پر یکم محرم الحرام 1444ھ کو منعقد کی
گئی۔
مسجد
الحرام میں موجود سینکڑوں عازمین نے غلاف کعبہ کی تبدیلی کا روح پرور منظردیکھا
اوردعائیں کیں۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی میں کلید بردار کعبہ، منتظمین ، حکام اعلیٰ اورغلاف ساز کسوہ فیکٹری کے منتظمین سمیت 200 سے زائد ماہرین اورتربیت یافتہ
کارکنوں نے حصہ لیا۔
10
ذوالحجہ 1443ھ کو حکام اعلیٰ کی جانب سے غلاف کعبہ حرمین شریفین کی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا تھا۔
غلاف کعبہ کی تیاری کے مراحل:
کسوہ کمپلیکس
کے شعبہ جات میں لانڈری اور آٹومیٹک ویونگ ڈیپارٹمنٹ، مینوئل ویونگ ڈیپارٹمنٹ،
پرنٹنگ ڈیپارٹمنٹ، بیلٹ ڈیپارٹمنٹ اور گولڈ تھریڈ ڈیپارٹمنٹ، غلاف کی سلائی
اوراسمبلنگ سیکشن شامل ہیں جہاں دنیا کی سب سے بڑی کمپیوٹرائزڈ سلائی مشین موجود
ہے۔
غلاف
کعبہ مجموعی طور پر16 ٹکڑوں پرمشتمل ہوتا ہے۔ کسوہ کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 35
سے 40 فٹ ہے۔ غلاف کعبہ کا وزن 850 کلو گرام ہے اور اس کی تیاری میں 25 ملین ریال
لاگت آتی ہے جس کے بعد اس غلاف کو دنیا کا مہنگا ترین غلاف ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
غلاف
کعبہ میں تقریباً 700 کلو گرام خالص ریشم، 300 کلو گرام کاٹن، 100 کلوگرام چاندی
کا دھاگہ اور 120 کلوگرام چاندی کے تار کا استعمال کیا جاتا ہے۔
سونے اور چاندی کے دھاگوں سے کڑھائی کی جاتی ہے،
جہاں کعبہ پر سونے کے ٹکڑوں کی تعداد 54 ٹکڑوں تک ہے، کمپلیکس میں ”سونے اور
چاندی کی کڑھائی“ کہلانے والے خصوصی حصے میں استعمال کرتے ہوئے 120 کلو گرام
سونا استعمال ہوتا ہے۔100 کلو گرام پینٹ شدہ چاندی استعمال کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ
ساتھ غلاف کعبہ کے کپڑے میں 760 کلو گرام خالص ریشم استعمال کیا جاتا ہے۔
پاکستانی کرکٹر شاداب خان کا فیضان مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم یوکے کا دورہ
پچھلے
دنوں پاکستانی کرکٹر شاداب خان نے اسٹچفورڈ برمنگھم یوکے میں
قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کیا۔
نگران
ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے ان کا استقبال کیا اور فیضان مدینہ کا وزٹ
کروایا۔ سید فضیل رضا عطاری نے شاداب خان کو یوکے سمیت دنیا بھر میں دعوت اسلامی
کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کیا ۔
آخر
میں شاداب خان کو دعوت اسلامی کی طرف سے مکتبۃ المدینہ کی کتابیں
بھی تحفے میں دی گئیں۔
Dawateislami