ملاوی کی لمبے مسجد میں سنتوں بھرا اجتماع، جانشین امیر
اہلسنت نے بیان فرمایا
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام افریقی ملک ملاوی کیLimbe مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شخصیات اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے سیرت رسول ﷺ کے مطابق زندگی گزارنے کی
ترغیب دلائی۔اختتام پر صلوۃ و سلام اور دعا کاسلسلہ ہوا۔
دعوت
اسلامی کے تحت 17 جون 2022ء کو نگران عالمی
مجلس مشاورت نے اراکین شعبہ بین الاقوامی امور میں سے جن اسلامی بہنوں کی تبدیلی
ہوئی/ اضافہ ہوا ، ان کے ساتھ بذریعہ انٹر نیٹ اراکین کی تبدیلی سے متعلق مدنی مشورہ لیا۔ اس موقع پر مدنی مشوروں کا نظام ، کارکردگیوں کا نظام اور رابطوں کا نظام سے متعلق بات چیت ہوئی۔
٭اس
کے علاوہ صاحبزادیِ عطار اور نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے جمشید روڈ میں ایک شخصیت خاتون کے گھر ہونی والی محفلِ نعت میں شرکت کی۔
محفل
نعت میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’شادی
کے موقع پر شکر ادا کرنا‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے نعمتوں پر شکر سے متعلق مدنی
پھول پیش کئے۔ آخر میں صاحبزادیِ عطار نے خیرو برکت کی دعا کروائی اور محفلِ نعت کے اختتام پر ملاقات و انفرادی کوشش کی۔
دارالسلام تنزانیہ کے کچھی ہال میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد،
جانشین امیر اہلسنت نےبیان فرمایا
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 19 جون 2022ء کو دار السلام تنزانیہ کے کچھی ہال میں سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت
کی۔
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور شرکا کو اپنی زندگی سنت مصطفٰے صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق گزارنے کی ترغیب دلائی۔
آخر
میں صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔
ترکی
میں موجود دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ استنبول میں ذمہ داران کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں ترکی، ساؤتھ افریقہ اور مختلف ممالک کےذمہ داران سمیت دیگر
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے دینی کام اور مدنی قافلوں کے حوالے سے گفتگو
کی۔
اس
موقع پر بانی دعوت اسلامی امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بذریعہ
ویڈیو لنک اسلامی بھائیوں کو اپنے مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے انہیں مدنی قافلوں
میں سفر کرنےاور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
بعد
ازاں ذمہ داران نے نگران شوریٰ کو فیضان مدینہ استنبول میں ہی موجود مدنی چینل کے
اسٹوڈیو کا وزٹ کرواتے ہوئے اس اسٹوڈیو کی تعمیرات اور وہاں ہونے والی
ریکاڈنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔
حضرت سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے مزار شریف پر
مولانا عمران عطاری کی حاضری
عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد
عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی دینی کاموں کو بڑھانے اور نیکی کی دعوت کی
دھومیں مچانے کے لئے یورپ اور یوکے کے بعد ترکی پہنچے جہاں انہوں نے مشہور صحابی و
میزبان رسول حضرت سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔
نگران
شوریٰ نے مزار شریف پر سلام عقیدت پیش کیا اور ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرتے
ہوئے دعوت اسلامی کی ترقی اور امت مسلمہ کی بھلائی کے لئے دعائیں کیں ۔
مئی 2022 ء میں دعوت اسلامی کے شعبہ محفل نعت (اسلامی
بہنیں ) کے تحت دنیا بھر کے جن ملکوں اور ریجن میں محافل نعت ہوئی ان میں
عرب
شریف ، عمان،ہانگ کانگ ،انڈونیشیا ، بنگلہ دیش ،اجمیر ، دہلی، بمبئی، کلکتہ، بریلی، ساؤتھ افریقہ، یوگنڈا، موزمبیق، یوکے، اٹلی ، ڈنمارک ، اسپین ، آسٹریا ،یوبا سٹی اور نیو یارک شامل ہیں ۔
ان ممالک میں ہونے والی محافل نعت کی
تعداد:868 ۔
محافل نعت میں مبلغات دعوت اسلامی نے حاضرین پر
انفرادی کوشش کی تو ان کی انفرادی کوشش کے
نتیجے میں ’’ایک ہزار 520‘‘اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی ۔جبکہ ’’ 246‘‘اسلامی بہنوں
نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لیا ۔
ان محفل نعت میں دعوت اسلامی کے مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والا لٹریچر تقسیم کیا گیا جن میں’’173‘‘دینی کتب اور ’’4 ہزار 348‘‘رسالے شامل تھے۔
ان محفل نعت میں مختلف شعبوں سے وابستہ ’’389‘‘شخصیات خواتین دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوئیں۔جبکہ
مئی 22 20 ء میں ان ملکوں اور ریجنز میں کل ’’408‘‘ سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے جن میں ’’6 ہزار 198‘‘ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا کام پاکستان کے
ساتھ ساتھ دنیا بھر کےمختلف ممالک میں بھی ہو رہا ہے جن میں سےچند یہ ہیں عرب شریف ، کویت ، عمان ،بحرین،قطر ،سڈنی ، چائنا ، ساؤتھ کوریا ،ہانگ کانگ ،انڈونیشیا ،سری
لنکا ،بنگلہ دیش، ہند، ایران، ترکی، ساؤتھ افریقہ، کینیا، تنزانیہ، یوگنڈا، ماریشس ، موزمبیق، یوکے ،ڈنمارک ، اٹلی، اسپین،فرانس، ناروے، بیلجئیم ، یوبا سٹی، نیو یارک، کینیڈ ا اور امریکہ۔
٭ان ممالک میں مئی 2022ء میں دعوت اسلامی کی
تنظیمی ترکیب کے مطابق ’’13 ہزار74‘‘ذیلی حلقوں میں اسلامی بہنوں نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے ذریعے اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں
میں شرکت کی دعوت دی۔
٭ان علاقائی دورے کے ذریعے دعوت اسلامی کے مکتبۃ المدینہ کا لٹریچر تقسیم کیا گیا جن میں ’’375‘‘
کتب اور ’’ 17 ہزار56‘‘رسائل تقسیم کئے گئے۔
٭اسی طرح مئی 2022ء میں اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش سے ان کے ’’206‘‘ محارم اسلامی بھائیوں نے’’3‘‘ دن کے اور
’’3‘‘ محارم اسلامی بھائیوں نے’’12 “دن کے اور ’’5‘‘ محارم اسلامی بھائیوں نے ’’ایک ماہ ‘‘ کے اور ’’1‘‘ محارم اسلامی بھائی نے’’12‘‘ ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔
دُکھیاری
اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت یورپین یونین یجن میں مئی2022ء
میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
دعوتِ
اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 02
بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:73
تعویذات
عطاریہ کی تعداد: 210
ا
ورادِ عطاریہ کی تعداد: 22
تقسیم
کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 3
پیارے
آقا صلی
اللہ و تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے
تحت نارتھ ویسٹ ریجن میں مئی2022ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
دعوتِ
اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 04
بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:131
دیئے
گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد:207
دیئے
گئے ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 103
تقسیم
کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 40
دُکھیاری
اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت ساؤتھ
افریقہ ریجن میں ماہ مئی2022ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
دعوتِ
اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کا بستہ تعداد: 01
بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:13
دیئے
گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد:114
دیئے
گئے ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 75
بین
الاقوامی امور میں ہونے والے اسلامی بہنوں
کے مئی2022ء کے دینی کاموں کی جھلکیاں
نیکی
کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت بین الاقوامی امور میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مئی 2022ء کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے۔
انفرادی
کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 1یک ہزار464
روزانہ
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 30 ہزار923
مدرسۃ
المدینہ بالغات کی تعداد: 3 ہزار 147
ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 23 ہزار 250
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 3 ہزار
816
ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1یک لاکھ،5 ہزار،81
ہفتہ
وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعدا د: 27ہزار،299
ہفتہ
وار علاقائی دوروں میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 12ہزار841
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: ایک لاکھ،چالیس ہزار343
وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:33 ہزار636
یونان میں ایک مقام پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد،
نگران شوریٰ نے بیان فرمایا
13
جون 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یونان Greece کے ایک مقام پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف شخصیات،
بزنس مین،پروفیشنلز حضرات اور دیگر عاشقان رسول سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی نے
شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں
میں شرکت کرتے ہوئے اپنی زندگی سیرت مصطفٰے ﷺ کے مطابق گزارنے کی ترغیب
دلائی۔اجتماع میں اختتام پر نگران شوریٰ نے دعا کروائی اور صلوۃ و سلام کا سلسلہ
ہوا جبکہ عاشقان رسول نے نگران شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔
Dawateislami