21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی اور رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب
عطاری ان دنوں یوکے U.K کے دورے پر ہیں۔
دوران
دورہ یوکے کے شہر برمنگھم میں ایک مقام پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس
میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔ اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد رکن شوریٰ مولانا عبد الحبیب عطاری نے
بارگاہِ رسالت ہدیۂ نعت پیش کیا۔
نگران
شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرابیان کیا اور عاشقان رسول سے
ملاقات کی۔