فلوریڈا کے شہر ٹیمپا سے میامی کی جانب 3 دن کا مدنی قافلہ سفر پر روانہ
عاشقانِ رسول کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے
لئے ملک و بیرونِ ملک دعوتِ اسلامی کےزیرِ
اہتمام راہِ خدا عزوجل میں مدنی قافلے سفر کرتے رہتے ہیں جس میں مبلغینِ دعوتِ
اسلامی شرکا سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہیں۔
اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت 13، 14 اور
15 مئی2022ء (جمعہ،
ہفتہ، اتوار) 3 دن کا مدنی قافلہ فلوریڈا (یو ایس اے) کے شہر ٹیمپا سے میامی کی جانب سفر پر روانہ ہوا۔
دورانِ مدنی
قافلہ رکنِ یو ایس اے مشاورت محمد افتخار عطاری نے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس
میں انہوں نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان ’’اخلاص و صبر‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں
اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ذیشان عطاری سوشل میڈیا، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)