تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی عمران عطاری اور ترجمان دعوتِ اسلامی مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری   دینی کاموں کے سلسلے میں برمنگھم پہنچ گئے، برمنگھم ایئرپورٹ پہنچنے پر کئی اسلامی بھائیوں نے ان کا پُرتباک استقبال کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔

شیڈول کے مطابق گزشتہ روز ساڑھے سات بجے فیضانِ مدینہ رچمنڈ روڈ (Richmond RD) برمنگھم یوکے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تلاوت کے بعد مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے نعتِ رسول مقبول پیش کی۔اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”والدین کے ادب و احترام“ سے متعلق سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

نگرانِ شوریٰ نے اجتماع میں موجود عاشقانِ رسول سے عام ملاقات بھی فرمائی۔

ا س موقع پر نگرانِ ویلز حاجی سید فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے جبکہ بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔

واضح رہے کہ سنتیں عام کرنے کے جذبے کے تحت نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری یوکے کے مختلف علاقوں میں سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

بیانات کا شیڈول ملاحظہ فرمائیں:

1) لیسٹر میں 21 مئی 2022ء بروز ہفتہ رات:8:00

بمقام: Faizan-e-madina, Malabar Rd, Lei 2 Lc ۔

2) ویلز میں 22 مئی 2022ء بروز اتوار دوپہر:2:30pm

بمقام: jurys inn cardiff 1 park plase cardiff wales cf 10 3ud۔

3) گلاسگو میں 23 مئی 2022ء بروز پیر شام:7:30pm

بمقام: jamia islamia 275 tantallon road

Glasgow. G14 3jm

4) مانچسٹر میں 24 مئی 2022 ء بروز منگل شام:7:15pm

بمقام : Manchester center Mosque

M14, S4u ,Manchester, 20upper road rd

5) ہیکمنڈ وائیک میں 25 مئی 2022ء بدھ شام: 7:30pm

بمقام: Kinz-ul-Iman Mosque ۔

almion stree, heckmondwide wF16 9LQ

6) لندن، London میں 26 مئی 2022 ء جمعرات ،شام 07:15 pm

بمقام:shah jahan masjid. 149 orietal Rd.

woking, surrey, Gu22 7BA

7)لندن میں 27 مئی 2022ء بروز جمعہ بیان 12:45 pm اور جمعہ 1:30pm

بمقام: Faizan Farooq Azam masjid

بمقام: somerville Rd, chadwell Heath, RM6 5AT

مقامی عاشقان رسول سے شرکت کی مدنی التجا ہے۔