ترکی کے شہر استنبول میں حال ہی میں قائم ہونے والے دعوت اسلامی کے عظیم الشان مدنی مرکز فیضان مدینہ میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد الیاس رضوی صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی تشریف آوری ہوئی جہاں نگران سینٹرل ایشیاء افریقن عرب ریجن اور دیگر ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا ۔

نگران سینٹرل ایشیاء افریقن عرب ریجن نے ترکی میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے علاوہ مختلف شہروں میں قائم ہونے والے مدنی مراکز کے حوالے سے بتایا۔بعد ازاں ذمہ داران نے مفتی صاحب کو فیضان مدینہ میں قائم مدنی چینل کے اسٹوڈیو سمیت مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایااور وہاں ہونے والے کاموں کے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر مفتی محمد الیاس رضوی صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ترکی میں قائم ہونے والے فیضان مدینہ اور امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی درازئ عمر بالخیر کے لئے دعائیں کیں۔