افریقن
ریجن اور ساؤدرن ریجن نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کاانعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 11فروری 2022ء کو افریقن
ریجن اور ساؤدرن ریجن نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں نگران عالمی مجلس
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کو ماہانہ کارکردگی اور کارکردگی
شیڈول سے متعلق مدنی پھول دیئے۔
شعبہ محبتیں بڑھاؤعالمی مجلس مشاورت کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں

نیکی
کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت دعوتِ اسلامی کا شعبہ ’’محبتیں بڑھاؤ‘‘ کے تحت
جنوری 2022ء میں ہونے والے دینی کاموں کی
چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے۔
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 778
ہفتہ
وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 537
مدرسۃ
المدینہ (اسلامی بہنیں) میں پڑھنے/پڑھانے والی والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 143
شارٹ
کورسز کرنے/کروانے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 237
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 618
وصول
ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:358

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت (بریڈفورڈریجن) میں
ماہ جنوری2022ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
لگایا
گیاروحانی علاج (اسلامی
بہنیں)
کا بستہ : 01
بستے پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:65
دیئےگئےتعویذات
عطاریہ کی تعداد:110
دیئےگئےا
ورادِ عطاریہ کی تعداد: 72
تقسیم
کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 26

8 فروری
2022 ء کو بروکلین نیویارک کی ایک
مقامی مسجد میں سحری اجتماع کا انعقاد ہوا
جس میں ڈویژن نگران محمد مدثر احمد عطاری سمیت مقامی
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر
اسلامی بھائیوں نے نماز تہجد باجماعت ادا کی ، اجتماع ذکر ونعت
کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے ” اللہ عزوجل
کی محبت کیسے حاصل کریں؟ “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ،مناجاتیں بھی کیں جبکہ اسلامی
بھائیوں کی خیر خواہی کے لئے سحری کا بھی اہتمام
کیا گیا ، اجتماع پاک کا اختتام نماز
چاشت و اشراق پر ہوا۔

فلوریڈ اUSA (Florida) کے
شہر میامی( Miami) میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی کوشش سے ایک غیر مسلم اپنے سابقہ
مذہب چوڑ کر دامنِ اسلام سے منسلک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ غیر مسلم اسلام سے کچھ
متاثر ہوئےتو انہوں نےدینِ اسلام کے متعلق جاننے کے لئے دعوتِ اسلامی کے ذمہ داراسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔
ذمہ داران نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے ان کی طرف
سے ہونے والے اسلام کے متعلق مختلف سوالات کے جوابات دیئے اور بالاآخر مبلغین کی
کوششوں سے وہ غیر مسلم کلمہ پڑھ کر دامنِ اسلام میں داخل ہو گئے۔
اس موقع پر ان کا اسلامی نام محمد علی رکھا گیا
نیز انہیں دعوت اسلامی کی اُس ویب سائٹ کا
تعارف پیش کیا جس کے ذریعے لوگ اسلام کے
بارے میں رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے تحت 6 فروری 2022ء بروز اتوار Florida USA (فلوریڈا یو ایس اے
) کے شہر Miami (میامی)میں عاشقانِ رسول کی تربیت کے لئے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ سیشن نگرانِ ڈویژن محمد ذیشان عطاری نے غسل کے چند ضروری مسائل سکھاتے ہوئے اس کی بعض احتیاطوں کی طرف نشاندہی
کی نیز دیگر موضوعات پر تربیت کی۔
اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو
مختلف کورسز کرنے اور 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:
محمد ذیشان عطاری معاون سوشل میڈیا ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 6فروری 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت و شارٹ کورسز ذمہ
دار اسلامی بہن نے عربی لینگویج کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ لیاجس میں عربی لینگویج کورس کا نصاب کیا
ہوگا ؟ نیز مدرسات کی اہلیت کیا ہو ؟اس پر مشاورت ہوئی ۔
٭دوسری طرف صاحبزادیِ عطار و نگران عالمی
مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ترکی کی
شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی بہنوں سے ملاقات
کرتے ہوئے انہیں ترکش سیکھنے، شعبہ ذمہ دار بنانے پر نکات اور اس سے متعلق اہداف دیئے۔
کینیڈا
کی نگران اور نارتھ امریکہ کی اصلاحِ اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کی جانب سے 3فروری 2022 ء کو عالمی
مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے کینیڈا اور نارتھ امریکہ سمیت عالمی سطح کی اصلاحِ اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں کینیڈا میں اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تقرریاں مکمل کرنے
اوراصلاحِ اعمال اجتماعات منعقد کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 1فروری 2022ء کو سینٹرل
اینڈ ساؤتھ امریکہ کی ریجن نگران اسلامی
بہن نے اپنی کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ لیا جس میں ماہانہ کارکردگی
کا جائزہ لیا ۔
مزید مقامی زبان اسپینش میں سنتوں بھرا اجتماع کرنے اور رجب کے مقدس مہینے کے پہلے ہفتے میں فیضانِ زکوٰۃ کورس کرنے کا
ذہن دیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ مزید نفلی روزے رکھ کر امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ کی
دعاؤں سے حصہ پانے کی ترغیب دلائی نیز منسلک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی 100٪ سافٹ وئیر میں انٹر کرنے کا ذہن دیا ۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام کارڈف Cardiff، نیو پورٹ Newport اور ویلز Wales میں اسلامی بھائیوں کی رہائش گاہ پر دینی حلقہ اور محفل نعت کا انعقاد کیا
گیا جس میں مقامی ذمہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران
ویلز یوکے نگران حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو 12
دینی کاموں میں شرکت کرنے، دعوت اسلامی کےمدنی مراکز قائم کرنے اور ویلز میں جامعۃ
المدینہ تعمیر کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا
نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
فیضان مدینہ ٹیلیفورڈ یوکے میں مدرسۃ المدینہ کی نئی
برانچ کا افتتاح کردیا گیا
.jpeg)
دعوت اسلامی
کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ ٹیلیفورڈ Telford یوکے میں مدرسۃ المدینہ کی نئی برانچ کا افتتاح کردیا گیا۔
افتتاح
کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ
داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔ نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے اس
ادارے میں داخلہ کروانے کا ذہن دیا۔
.jpeg)
گزشتہ
دنوں دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ لیسٹر Leicester
یوکے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ایسٹ مڈلینڈز یوکے ریجن کے نگران حاجی اشرف عطاری اور
دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران
ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے نئے اہداف طے کئے اور آئندہ تین ماہ کی
منصوبہ بندی کی جبکہ مقامی علاقوں میں دینی کام کو کیسے بڑھایا جائے اس پر تبادلۂ
خیال کیا۔