دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال )اسلامی
بہنیں)
کے تحت یکم مارچ2022 ء بروزمنگل بنگلہ دیش میں ماہانہ مدنی مشورے کا
سلسلہ ہوا جس میں ڈھاکہ، چٹاگانگ، سلہٹ، راج شاہی، بنگلہ دیش کی اصلاح اعمال ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اصلاح
اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ
دار اسلامی بہن نے ماہ رجب المرجب میں نفل روزوں کی عملی کارکردگی جمع کروانے کا
ذہن دیا اور ڈویژن وائز مارچ کے اصلاح اجتماع شیڈول کے مطابق منعقد کرنے کی ترغیب دلائی نیز ماتحت شعبہ مدنی مذاکرہ بنگلہ ڈبنگ میں دیکھنے اور اسے عام کرنے کا ہدف بھی دیا ۔
اس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا، اس کے ساتھ ساتھ شعبے کے دینی کو کام بڑھانے کے طریقے بھی بیان کئے گئے۔
مجلس
بین الاقوامی امور کی اراکین اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اراکین
اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی
مشورہ ہواجس میں ملک اور بیرون ملک میں مقیم اراکین اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں مختلف شعبہ جات کی اسلامی بہنوں کے
مسائل سنے گئے جن کا باہمی مشاورت سے حل نکالا
گیااور اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کے حوالے سے چند تجاویز ملیں جن پر غور کیا گیا
۔
دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں نیکی کی دعوت کو
عام کرنے اور اسلامی بھائیوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے ملک و بیرونِ
ملک مدنی قافلے سفر کرتے رہتے ہیں۔
اسی سلسلے میں سینٹرل افریقہ تنزانیہ کے شہر
موشی سمیت دیگر علاقوں میں ایک ماہ کا مدنی
قافلہ سفر پر روانہ ہوا جس دوران ریجن ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ امتیاز علی عطاری
مدنی نے شرکائے قافلہ کے ہمراہ مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی۔
اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مساجد میں عاشقانِ رسول کو نماز کا طریقہ
سکھاتے ہوئے اس کے چند ضروری مسائل بھی سکھائے اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی
ماحوم سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔
دورانِ مدنی قافلہ اسلامی بھائیوں نے موشی میں
حضور غوث اعظم شاہ عبدالقادر جیلانی رحمۃ
اللہ علیہ کی 27 ویں پشت میں سے شیخ
السید صالح عزالدین جیلانی مکی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
یوکے مانچسٹر اور بریڈ فورڑ کی اصلاح اعمال ذمہ
داراسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورہ
شعبہ اصلاح اعمال کے دینی کاموں کو بڑھانے کے
جذبے کے تحت نیک اعمال پر مقرر رکن عالمی
مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن کا
پچھلے دنوں بیرون ملک (یوکے بریڈ
فورڑ ) میں سفری شیڈول رہا جس میں 26 فروری 2022ء بروز ہفتہ مانچسٹر اور بریڈ فورڑ کی شعبہ اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں کے درمیان
مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
رکن
عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے
ذمہ داری کا احساس دلاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کو عام کرنے اور گناہوں کی روک تھام کے لئے’’روزانہ جائزہ تحریک‘‘ کو مضبوط بنانے کا ذہن دیتے
دیا نیز ہر ہر منسلک تک نیک اعمال پہچانے کا ذہن دیا، اس کے ساتھ
ساتھ ماہانہ کارکردگی کا فالواَپ کرتے
ہوئے آیندہ کے اہداف کو مکمل کرنے کے طریقہ
کار کو اُجاگر کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کی دھومیں مچانے
کے جذبے کے تحت 24 فروری 2022ء بروز جمعرات بریڈ فورڑ ریجن میں اصلاحِ اعمال اجتماع منعقدکیا گیا جس میں مانچسٹر اور بریڈ فورڑ کی شعبہ اصلاح اعمال ذمہ دار
اور مذکورہ شہروں کی عاملات نیک اعمال کے ساتھ ساتھ ملک سطح پر دیگر شعبہ جات کی 100 سے
زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ
اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’جنت کی
تیاری ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور آخرت کی تیاری کا ذہن دیتے
ہوئے اپنے شب و روز کو نیک اعمال کے مطابق گزارنے کا ذہن دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ جائزہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
حاجی فضیل عطاری اور دیگر ذمہ داران کی ملاوی میں مختلف
پروجیکٹ کا وزٹس
دعوت
اسلامی کے تحت BCA, Blantyre
Malawi میں ایک ارادہ بنام مدرسۃ المدینہ قائم ہے جو طلبہ اور کمیونٹی کو اسلامی تعلیم فراہم
کررہا ہے۔ اس ادارے کے ساتھ ہی فیضان مدینہ، جامعۃ المدینہ اور دار المدینہ قائم
کی جارہی ہےجس کے سلسلے میں تعمیراتی کاموں کا آغاز ہوچکا ہے۔
گزشتہ
دنوں دعوت اسلامی کے نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے نگران ملاوی مولانا عثمان عطاری مدنی اور پاکستان سے تشریف لائے ہوئے FGRF کے ذمہ دار محمد اسد عطاری سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں کے ہمراہ ان مقامات کا وزٹ کیا اور تعمیراتی کاموں کے بارے میں معلومات
حاصل کیں۔
واضح
رہے کہ دعوت اسلامی کی جانب سے تین سال کے قلیل عرصے میں ملاوی کے مختلف گاؤں میں
14 مدنی مراکز قائم کئے جاچکے ہیں۔
4فروری
2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بورڈسلے گرین Bordesley Greenمدرسۃ المدینہ
کی برانچ میں طلبہ کے درمیان خود کو چوری سے بچانے کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔
طلبہ
کو جرائم کی روک تھام، گھروں کو محفوظ بنانے، اشیاء کی حفاظت کرنے، چوکس رہنے اور
دیگر نکات کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔
اس
ورکشاپ میں ویسٹ مڈلینڈز پولیس کا ایک وفد بھی موجود تھا جنہوں نے دعوت اسلامی کی
کاوشوں کو سراہا۔
پنگانی سینٹرل افریقہ میں ایک ماہ کا مدنی قافلہ، مختلف علاقوں میں دینی
کاموں کا سلسلہ
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت پنگانی سینٹرل
افریقہ میں ایک ماہ کا مدنی قافلہ راہِ
خدا عزوجل کے سفر پر روانہ ہوا جس میں کافی تعداد میں
عاشقانِ رسول نے مختلف علاقوں میں اسلامی
بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت تنزانیہ میں پرائمری کے اسٹوڈنٹس کے درمیان ون ڈے سیشن کروایا گیا جس میں کنیز فاطمہ اور رائقہ کے اینیمیٹڈ ویڈیو کلپ کے ذریعے بچوں
کو سکھایا گیا کہ جو چیز اپنے لئے پسند کریں گے وہی دوسرے کے لئے بھی پسند کرنی چاہئے۔
اس کے
علاوہ اذان کے وقت خاموش ہو کر اذان کا جواب دینا چاہئے نیز کوئی گر جائے تو اس پر ہنسنا نہیں چاہئے اور اسی طرح کے مُختلف تربیتی مدنی پھول بچوں کو
پیش کئے گئے ۔
بچوں
کی ماؤں نے اسے پسند کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ
اس طرح کے سیشنز بار بار ہونے چاہئے ۔ آخر میں بچوں سے ویڈیو کلپ کے حوالے سے سوالات بھی پوچھے گئے۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مجلس کی ذمہ
دار اسلامی بہن نے یوکے شعبہ مکتبۃ
المدینہ کی اسلامی بہن کا آن لائن مدنی
مشورہ لیا۔ مدنی مشورے میں یوکے میں شعبہ مکتبۃ المدینہ کے حوالے سے مدنی پھول سمجھائے اور اس میں
بہتری کے لئےتجاویزپیش کیں ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ اور محفل نعت کے تحت 18 فروری 2022ء کو یوکے ریجن کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں لندن ، مانچسٹڑ، بریڈفورڈ، برمنگھم اور اسکاٹ لینڈ کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مجلس بین لاقوامی اُمور کی اسلامی بہن نے
’’ اسلاف میں قربانی کا کیسا جذبہ تھا‘‘اس
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ہمیں بھی قربانی دے کر دین کا کام کرنا ہے، نیکی کی دعوت کو عام کرنا ہے اس حوالے
سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پرانہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ دارالمدینہ کے تحت گزشتہ دنوں بنگلہ دیش میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس
میں تمام ٹیچرز کی عالمی مجلس کی رکن
اسلامی بہن نے تربیت کی۔
مدنی
مشورے میں تربیت کے مدنی پھولوں میں
دارالمدینہ کے اصل مقصد اور طالب علم کے معیار کو بہتر بنانے کے بارے میں اسٹاف کی
ذہن سازی کی گئی۔ اس کے علاوہ اسٹاف کو خود بھی علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی
اور ایک بہترین معلمہ بننے کے لئے کتاب سیرت
مصطفیٰ ﷺ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami