دعوت اسلامی کے تحت مظفر گڑھ میں بلڈ کیمپ لگایا گیا۔ اس بلڈ کیمپ میں مجلس رابطہ کی دعوت پر سابق رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی کی آمد ہوئی۔ نگران زون اور دیگر ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید  کہا اور مختلف جگہوں پر لگنے والے کیمپس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ جمشید احمد دستی نے دعوت اسلامی کے فلاحی کاموں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔