20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی
کے زیرِ اہتمام رکن ِزون ملتان ریجن مولانا
آصف عطاری مدنی نے دینی کاموں کے سلسلےمیں بہاری کالونی ملتان میں قائم دعوت اسلامی
کے مدرسۃالمدینہ بوائزکا دورہ کیا۔
اس دوران
انہوں نےقاری صاحبان سے ملاقات کرتےہوئے طلبہ کےدرمیان سیکھنےسکھانےکاحلقہ لگایا
جس میں طلبہ کی تربیت ورہنمائی کاسلسلہ رہا اور دعوت اسلامی کے شعبے اسپیشل پرسنز
کے حوالے سے بریفنگ دی۔ (رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)