عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے 2 اکتوبر 2023ء بروز پیر ڈسٹرکٹ بدین میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں کاشتکاروں کا سنتوں بھرا اجتماع
ہوا جس میں بھنبھور ڈویژن کے کاشتکار
اور گاؤں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
رکن
شوری حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی مختلف امور پر تربیت کرتے ہوئے دعوت
اسلامی کا تعارف پیش کیا اور
انہیں اپنے عشر دعوت ا سلامی کو دینے کا ذہن دیا جس پر کاشتکاروں نے اچھے خیالات کا
اظہار کیا۔
٭دوسری
جانب مدنی مرکز فیضان مدینہ نواب شاہ میں1 اکتوبر2023ء بروز اتوار عشر اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں
نواب شاہ ڈویژن کے کاشتکار اور گاؤں کے ذمہ داران کی شرکت رہی۔
رکن
شوری حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے ’’عُشر دینے کے فضائل ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی اور فلاحی کاموں کے متعلق بتاتے ہوئے دعوت اسلامی کو اپنے عشر دینے کا ذہن دیا۔ ( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)