اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر فرخ جاویداور ایڈیشنل کمشنرجنرل سیف اللہ بلوانی سے ملاقات
3 ستمبر 2022ء بروز ہفتہ ڈیرہ غازی خان میں
دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرفرخ جاوید (انچارج فلڈریلیف کیمپ)
اور ایڈیشنل کمشنرجنرل سیف اللہ بلوانی سمیت دیگرادارے
کے افسران سے میٹنگ کی۔
دورانِ میٹنگ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ
داران فداعلی عطاری اور عمران اکبرعطاری نے افسران سے سیلاب متأثرین کے لئے ہونے والے ریلیف کاموں
پر مشاورت کی نیز زیادہ متأثر علاقے اور وہ علاقے جہاں ابھی تک ریلیف کے لئے
رسائی نہیں ہو پائی ان کے بارے میں اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔
بعدازاں ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی جانب
سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور دعوتِ اسلامی کے ہمراہ ریلیف کاموں میں
مزید بہتری کے لئے چند امور پر گفتگو کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)