دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام 16 اگست 2022ء کواسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ عمر یوسف اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول سے مل کر اسسٹنٹ کمشنر کمپلیکس میں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت شجر کاری کا سلسلہ ہوا۔

دوسری جانب سابق ایم این اے میاں عبدالمنان اور ان کے بیٹے سابق چیئرمین FDA میاں عرفان منان سے ان کے گھر پر ملاقات ہوئی۔ اس دوران شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت دی۔

علاوہ ازیں مبلغین دعوت اسلامی نے اسپیشل برانچ انچارج محمد اسد،سیکیورٹی انچارج مدینہ ٹاؤن گل زیب سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر نگران شوریٰ کی آمد کے سلسلے میں ر یسکیو 1122 ٹریفک وارڈن اور پولیس ڈیوٹی سیکیورٹی پلان کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ مزید فیضان مدینہ پارکنگ لیول پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات میٹرو پولیٹن و ڈویژن فیصل آباد، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)