گزشتہ روز اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی
کے ذمہ داران کی دعوت پر ڈی -او سوشل ویلفیئر فار ڈس ایبل پرسن اکرام اللہ خان، گورنمنٹ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ اوکیشنل
ٹریننگ اتھارٹی میانوالی کے پرنسپل اور فوکل پرسن برائے فزیکل ڈس ایبل میانوالی
ڈسٹرکٹ انجینئر سمیع اللہ
ملک کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میانوالی آمد ہوئی۔
اس موقع پر رکنِ شعبہ معذور افراد خالد محمود
عطاری، سرگودھا ڈویژن ذمہ دار محمد ابوبکر عطاری اور نگرانِ میانوالی ڈسٹرکٹ
نےشخصیات کو دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کے ہونے والے دینی کاموں بالخصوص اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کی بریفنگ دی۔
ذمہ
داران نے شخصیات کومدنی مرکز فیضانِ مدینہ میانوالی اور جامعۃالمدینہ بوائز کا وزٹ
کروایا نیز مکتبۃالمدینہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے۔بعدازاں ڈی او اور پرنسپل نے
دعوتِ اسلامی بالخصوص اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں اپنے تأثرات دیئے۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)