20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلےدنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی
کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اسپیشل پرسنز کے لئے 3دن کا
سالانہ سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے کثیر تعداد میں
گونگے، بہرے، نابینا اور جسمانی معذور افراد نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں اسپیشل پرسنز کی تربیت ورہنمائی
کے لئے مختلف نشستوں کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ
شوری ٰحاجی فضیل رضا عطاری سمیت اراکینِ شوریٰ اورنگرانِ شعبہ و مبلغینِ دعوتِ
اسلامی نےسنتوں بھرے بیانات کئے۔
واضح رہے
اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے ان سنتوں بھرےبیانات کو اشاروں زبان میں ٹرانسلیٹ کیا گیا۔ (رپورٹ: محمد سمیر
ہاشمی عطاری اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)