دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز  کے تحت النجیب پبلک ماڈل ہائی اسکول لاہور میں 17 اگست 2023ء کو 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس کا آغاز کردیا گیاہےجس میں 6 تا th 10 کلاس کے اسٹوڈنٹس کی شرکت ہورہی ہیں۔

کورس کے پہلے دن ،دوران تربیت راوی ٹاؤن کے معاون ذمہ دار محمد منور عطاری نے وضو و غسل کا طریقہ سکھایا اور 17 اگست 2023ء کو ہونے والے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کا ذہن دیا جس پر ا سٹوڈنٹس نے اجتماع پاک میں آنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔

٭ 18اگست 2023ء کو محمد منور عطاری نے طلبہ کو نماز کی شرائط کی تفصیل بتائیں اور شرائط یاد کروانے کے ساتھ ساتھ نماز کی چند سنتیں و آداب بیان سمجھائے۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)