دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام 2 فروری 2023ء کو ڈسٹرکٹ کورنگی المصطفیٰ ویلفئر سوسائٹی ٹرسٹ کے تحت قائم اولڈ ہاؤس بنام (My Home )میں فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ ہوا۔

جہاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا ئے کورس کو نماز ،وضو اورغسل کے حوالے سے شرعی مسائل بتائے نیز انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا۔بعدازاں ادارے کےایڈمنسٹریٹر سید جواد علی کےساتھ ملاقات ہوئی۔ انہوں نے دعوتِ اسلامی کی اس کاوش کو کافی پسند کیا اور آئندہ بھی اس طرح کے کورسز ادارے میں منعقد کرنے کی نیک خواہش کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)