مجلس کفن دفن کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے  سرجانی کابینہ ذمہ داران کے ہمراہ مبلغ دعوت اسلامی عدنان عطاری کے چھوٹے بھائی احمد رضا عطاری جن کا گزشتہ دنوں رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا تھا ان کے گھر جاکر تعزیت کی۔

احمد رضا عطاری جامعۃ المدینہ کے درجہ خامسہ (پانچویں سال)کے طالبعلم تھے اور ان دنوں جامعۃ المدینہ کےفائنل امتحان کی تیاری میں مصروف عمل تھے۔مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے پڑھائی تھی جس میں کثیر عاشقان رسول کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

دوسری جانب ارشد عطاری کے والد صاحب جومرض شوگر کی وجہ سے پاوں میں شدید زخم کی تکلیف میں مبتلا ہیں ان کی عیادت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ سے تعویذات عطاریہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ (رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس مجلس کفن دفن فیضان مدینہ)