20 مئی 2026ء بروز جمعہ، کراچی سٹی کے علاقے کھارادر ٹاؤن اور لیاری ٹاؤن میں اسپیشل پرسنز ڈپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت احکام قربانی کورس کا انعقاد کیا گیا ۔

معلومات کے مطابق نگرانِ ڈیپارٹمنٹ عمیر ہاشمی عطاری نے جامع مسجد فیضان رضا میں ہونے والے احکامِ قربانی کورس میں بیان کیا اور حاضرین کو قربانی کے شرعی احکام، اہمیت اور طریقۂ کار کے بارے میں بتایا۔

اس کے علاوہ نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے ڈیف اور نابینا اسلامی بھائیوں کی عیادت کی جبکہ سنی عالمِ دین مولانا الیاس قادری صاحب سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار دانش عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: محمد انس عطاری ڈسٹرکٹ زمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)