18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
الحرمین ویڈنگ کمپلیکس، منڈی فیض آبادمیں”زکٰوۃ سیمینار“
کا انعقاد کیا گیا، مفتی ساجد صاحب نے گفتگو فرمائی
Tue, 29 Mar , 2022
2 years ago
دارالافتاء
اہل سنت دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27 مارچ 2022ء بروزاتواربعد نماز ظہر الحرمین
ویڈنگ کمپلیکس، نزد مغلانوالہ اسٹاپ منڈی فیض آباد میں ”زکٰوۃ سیمینار“کا
انعقاد کیا گیا جس میں کاروباری حضرات اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
سیمینار
میں دار الافتاء اہلسنت کے مفتی ساجدعطاری مدنی صاحب نے زکٰوۃ کے شرعی و فقہی
مسائل پر خصوصی گفتگو فرمائی۔
زکوۃ
سیمینار میں جن مسائل پر گفتگو ہوئی ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
٭زکوۃ کی شرائط کیا ہیں اور ان کی تفصیل! ٭وہ کون کون سے مال ہیں جن پر زکٰوۃ نکالی جائے
گی؟ ٭مستحق زکٰوۃ کون کون ہیں؟ ٭زکٰوۃ کی ادائیگی کے اہم مسائل ٭نصاب اور حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں؟ ٭زکوۃ کن 6چیزوں پر فرض ہے؟ ٭کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ دیناجائز
ہے؟