عاشقانِ  رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی جانب سے یکہ توت پشاور کے ذمہ داران نے پولیس اسٹیشن آغہ میر جانی شاہ میں نئے تعینات ہونے والے SHO عبداللہ جلال سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انجینئر اظہر سعید عطاری اور احمد رضا عطاری مدنی نے نئے تعینات ہونے والے SHO صاحب کو مبارک باد دی اور ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والی دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کی فلاحی خدمات کے متعلق بتایا نیز فرض علوم پر مشتمل ڈیجیٹل سروسز کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے انہیں مکتبۃُ المدینہ کا اصلاحی رسالہ تحفہ میں پیش کیا۔ ( رپورٹ : احمد رضا عطاری مدنی کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی پشاور ڈویژن خیبرپختونخواہ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )