پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرتِ مبارکہ پر مجلس آئی ٹی کی
ایک بہترین ایپ
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْ رَسُوْلِ
اللّٰهِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ : ترجمۂ کنزالایمان: بیشک
تمہیں رسولُ الله کی پیروی بہتر ہے۔
قرآن کی صدائے دلنواز سے اتباع واطاعت رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے لئے مطالعہ سیرت رسول صَلَّی اللہُ
تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اہمیت دوچند ہوجاتی ہے کیونکہ سیرت رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر
عمل پیرا ہوئے بغیر زندگی سنور نہیں سکتی ۔زندگی کے نکھار اور خوبصورتی میں
حسن اسی وقت آتا ہے جب رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نقوش پا کو خضرراہ بنایا جائے۔حضور علیہ الصّلاۃ و السَّلام کی
سیرت ، آپ کی حیات مبارکہ ، آپ کی زندگی
کے ابتدائی ایام، آپ علیہ الصّلاۃ و السَّلام کی بود و باش، ایام جوانی، دور نبوت ورسالت
، مکی زندگی کے شب وروز، نبوت کی ذمہ داریاں ، تبلیغی فرائض ، رؤوسائے قریش کےظلم
وستم کے سامنے صبر واستقامت کی لازوال مثالیں ، ہجرت مدینہ، نئی ریاست کا قیام، اسلوب ریاست وحکومت، غزوات،
فتوحات ، نئی آبادکاریاں ،سفارتی تعلقات،
افواج کا قیام وبقا،میدان جنگ کی صف بندیاں، پھر عائلی زندگی، خانگی زندگی ،
معاشرتی رہن سہن المختصر رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زندگی کے ہر پہلو کےمطالعہ کےلئے مستند علمی مواد کا موجود ہونا بھی ضروری ہے۔اس
سلسلے میں بہت سے سیرت نگار علما نے قلم اٹھایا اور سیرت رسول عربی پر بیشمار
کتابیں لکھیں اور یہ سلسلہ قیامت تک چلتارہے گا ۔بقول شاعر:
زندگیاں ختم ہوئیں اور قلم ٹوٹ گئے تیرے اوصاف کا ایک باب بھی پورا نہ
ہوا
جوں جوں انفارمیشن ٹیکنولوجی کی بڑھتی
ہوئی مقبولیت نے علمی میدان میں اپنے پنجے
گاڑے تب سے ڈیکس ٹاپ اور موبائل ایپلی کیشن کی افادیت ومقبولیت بڑھنے لگی جس کی وجہ سے
اس جدت نے بہت سارے علمی کام کو اپنی بساط
میں لپیٹ لیا ۔ دعوت اسلامی کے شعبہ آئی ٹی نے اس رونماہونے والی تبدیلی سے
بھرپور فائدہ اٹھایا اور دعوت اسلامی کے علمی اور تنظیمی کام کو ڈیکس ٹاپ اور موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے پوری دنیا میں عام کرنے کےلئے بہت سارے پروجیکٹس پر کام شروع کیا ۔ جس میں
سے ایک پروجیکٹ حضور علیہ الصّلاۃ و السَّلام کی سیرت پر مستند علمی کام کی Digitalization کے ذریعے تشہیر کرنا تھا ۔چنانچہ
آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی نے پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ
وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سیرت ، آپ کے خاندان اعلی کا شجرہ شریف، عرب کی معاشرتی وتمدنی زندگی میں برپاہونے والا مدنی انقلاب اور دور نبوت ورسالت میں وقوع پذیر ہونے والے تمام واقعات پر مشتمل ایک ویب سائٹ
Develop کی۔اس Web Site کی خوبصورتی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہےکہ اس میں
سیرت رسول عربی کے تمام ادوار کو ترتیب
وار ذکر کیاگیا ہے ۔ حضور علیہ الصلاۃ والسلام کے معجزات اور فضائل پر علمی ذخیرہ کتب اور ویڈیو آڈیو بیانات وغیرہ بھی میسر ہیں۔
About Holy Prophet Muhammad صَلَّی اللہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
سیرت رسول محتشم کی ضیاء بار کرنوں سے
منور ایک جامع ویب سائٹ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کی طرف سے عاشقان رسول کےلئے وہ علمی تحفہ ہے
جس میں حضور علیہ الصّلاۃ و السَّلام کی سیرت پر مختلف علمی موضوعات جگمگارہے ہیں۔اس ویب سائٹ کا وزٹ کیجئے ، اپنےمشورے سے آگاہ کیجئے اور پسند یدگی کا اظہار دوسروں کے ساتھ
شیئر کرکے کیجئے۔
آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی