دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ذمہ داران نے 18 فروری 2023ء کو ایبٹ آباد ، خیبر پختونخواہ میں دی کنگسٹن اسکول فار انکلوسو  ایجوکیشن کا وزٹ کیا۔

شعبہ اسپیشل پرسنز کے ذمہ داران احمد اویس عطاری اور خالد محمود عطاری نے اسکول کے پرنسپل ، ایڈمن اسٹاف سے ملاقات کی ، جس میں شعبہ اسپیشل پرسنز کا تعارف کرواتے ہوئے ٹیچرز ٹریننگ اور اسٹوڈنٹس لرننگ سیشن کروانے پر تبادلہ خیال ہوا اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت ڈیف اسلامی بھائیوں کے لئے شائع ہونے والی کتاب کا تعارف بھی پیش کیا۔ (رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس )/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)