فیصل آباد کے علاقے 229 ر ب مکوانہ میں اجتماعِ
میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد
فیصل آباد سٹی، پنجاب کے علاقے 229 ر ب مکوانہ میں
26 اگست 2026 ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام ’’اجتماع میلاد النبی
صلی
اللہ علیہ وسلم ‘‘کا انعقاد کیا گیا جس میں عمومی اسلامی بھائیوں سمیت اسپیشل پرسنز
کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اجتماعِ میلاد کے دوران فیصل آباد ڈیف ذمہ دار
ارسلان عطاری نے اشاروں کی زبان (Sign
Language) میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر بیان کیا۔
اسی طرح ارسلان عطاری نے اشاروں کی زبان کے ذریعے
حاضرین کو حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کا مقصد اور آپ صلی اللہ علیہ
وسلم کی تعلیمات کو نہایت احسن انداز میں سمجھایا۔
اس موقع پر موجود اسپیشل پرسنز نے بیان کو دلجمعی
سے سمجھا اور دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دینی و اخلاقی امور پر عمل پیرا ہونے کے
لیے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔(رپورٹ: محمد نعمان بدر عطاری فیصل آباد
ڈویژن اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami