22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شاہپور سٹی کے
مختلف افسران سے ملاقات کی جن میں D.S.P شاہپور طارق
نذیر رانجھا، تحصیلدار شاہپور ملک شاہد اقبال اعوان، ریٹائرڈ D.S.P ملک محمد اقبال بھچر اور S.H.O شاہپور
انسپکٹر رانا محمد آصف سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تمام شخصیات کو دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی مختلف ایپلی کیشنز
انسٹال کروائی اور اُن کا طریقۂ استعمال سمجھایا۔
علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور انہیں مکتبۃ المدینہ کے کُتُب و رسائل تحفے
میں پیش کئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ
برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)