دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ذمّہ داران نے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کے ہمراہ لاہور کے ہسپتال میں مہتمم جامعہ محمدی شریف مولانا رحمت اللہ صاحب کی عیادت کی اور صاحبزادہ مولانا قمرالحق صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے صحت یابی کے لئے دعا فرمائی۔

اسی طرح مجلس رابطہ کے تحت بھکر کی جامع مسجد صدائے مدینہ میں درس کا سلسلہ ہوا اور مختلف شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں دعوت اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت دی۔

شخصیات کے نام یہ ہے۔محمد عامر شہانی (سیاسی کارکن )،محمد عبدالحق چشتی (پروفیسر ریٹائرڈ انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد)