گورنمنٹ ہائی اسکول گھنٹہ
گھر فیصل آباد میں اجتماع
میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے
اہتمام 26 اگست 2026ء کو فیصل آباد سٹی کے گورنمنٹ ہائی اسکول (گھنٹہ گھر) میں ایک
پروقار ’’اجتماع میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘منعقد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے عاشقانِ رسول سمیت بالخصوص اسپیشل
پرسنز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پروگرام کے دوران اسپیشل پرسنز کے لیے اشاروں کی
زبان (Sign Language) میں میلاد کے
موضوع پر بیان کیا گیا جس میں ان تمام
حضرات کو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مبارک آمد کا حقیقی مقصد اشاروں کے ذریعے سمجھایا گیا
جس سے متاثر ہو کر تمام اسپیشل پرسنز نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اجتماع میں فیصل آباد ڈیف ایسوسی ایشن کے صدر شیخ
اکبر بھی موجود تھے جنہوں نے دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دعوتِ
اسلامی نے ایسا بہترین اور فعال ڈیپارٹمنٹ قائم کیا ہے جو اسپیشل پرسنز کو بھی
اشاروں کی زبان میں حضور علیہ
الصلوۃ والسلام کی آمد کے مقاصد
اور سیرت سے روشناس کروا رہا ہے۔(رپورٹ: محمد نعمان بدر عطاری فیصل آباد ڈویژن اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
Dawateislami