ڈوگر بستی، فیصل آبادمیں’’میلادِ مصطفیٰ صلی
اللہ علیہ وسلم اجتماع‘‘ کا
انعقاد
فیصل آباد سٹی کے علاقے ڈوگر بستی میں دعوتِ
اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام 25 اگست 2026ء کو ایک عظیم الشان
’’میلادِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اجتماع‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلی معلومات کے مطابق اس عظیم الشان ’’میلادِ
مصطفیٰ صلی
اللہ علیہ وسلم اجتماع‘‘ میں اسپیشل پرسنز سمیت علاقے کے دیگر اسلامی
بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اجتماع کے دوران اسپیشل پرسنز کی رہنمائی کے لیے
اشاروں کی زبان (Sign Language) میں میلاد کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا گیا اور تمام اسپیشل پرسنز کو حضور نبی کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کی آمد کا مقصد اشاروں کی زبان میں آسان انداز
سے سمجھایا گیا۔
بیان کے بعد تمام اسپیشل پرسنز نے اپنی نیک
خواہشات بیان کرتے ہوئے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار بھی کیا جس پر اُن کی حوصلہ افزائی کی گئی۔(رپورٹ: محمد نعمان بدر عطاری فیصل آباد ڈویژن اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami